شرناک میں گبر کے علاقے میں تیل برآمد ہونے کے مثبت نتائج
ایسکی شہر میں صحافیوں کو ایک بیان دیتے ہوئے، دونمیز نے کہا کہ انہوں نے حالیہ برسوں میں سمندر اور خشکی دونوں جگہ ہائیڈرو کاربن کی تلاش اور تحقیقی کام کو بہت تیز کیا ہے
توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر فاتح دونمیز نے کہا کہ شرناک میں گبر کے علاقے میں تیل کے کنوؤں میں کئے گئے کاموں کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔
ایسکی شہر میں صحافیوں کو ایک بیان دیتے ہوئے، دونمیز نے کہا کہ انہوں نے حالیہ برسوں میں سمندر اور خشکی دونوں جگہ ہائیڈرو کاربن کی تلاش اور تحقیقی کام کو بہت تیز کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے 2022 میں بحیرہ اسود میں ایک بڑے پیمانے پر سروئے کروایا تھا انہوں نے کہا کہ ادانہ، چکورووا اور شرناک کے گبر علاقے میں تیل دریافت ہوا ہے۔
دونمیز نے کہا کہ گبر میں ڈرلنگ کا کام تقریباً دو ماہ قبل شروع ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ڈرلنگ اور سروئے کا کام مکمل ہونے کے قریب ہیں اور ابتدائی نتائج بڑے حوصلہ افزا ہیں۔
متعللقہ خبریں
نیا آئین ملکی مسائل کے حل میں مزید سرعت لائے گا، صدر ایردوان
مختلف سیاسی جماعتوں کے درمیان مشاورت اور قریبی مذاکرات اس حوالے سے ایک اہم موقع ہے