صدر ایردوان کے داعش کے رہنما کو غیر فعال بنائے جانے کے بیان کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسیوں نے 'فوری' کوڈ کے ساتھ اس خبر کو  جاری کیا ہے۔بر رساں ادارے روئٹرز نے صدر ایردوان  کا کہنا ہے کہ  داعش کے رہنما کو شام میں ترک انٹیلی جنس سروسز نے ہلاک کر دیا

1981380
صدر ایردوان  کے داعش کے رہنما کو غیر فعال بنائے جانے کے بیان کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

دہشت گرد تنظیم داعش کے نام نہاد لیڈر ابو حسین القریشی کو شام میں نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن (MIT) کے آپریشن کے ذریعے فعال کیے جانے  سے متعلق صدر ایردوان کے بیان کو  عالمی پریس میں اسے وسیع کوریج ملی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسیوں نے 'فوری' کوڈ کے ساتھ اس خبر کو  جاری کیا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز نے صدر ایردوان  کا کہنا ہے کہ  داعش کے رہنما کو شام میں ترک انٹیلی جنس سروسز نے ہلاک کر دیا۔

خبر میں ایم آئی ٹی کے طویل عرصے سے قریشی کا تعاقب  کرنے کی خبر بھی جاری کی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) نے صدرایردوان  کے ترکیہ  دہشت گرد تنظیموں کے خلاف بلا تفریق جنگ جاری رکھے گاکے بیان کو نمایاں جگہ دی ہے۔

امریکی این بی سی نیوز اور سی بی ایس نیوز ٹیلی ویژن نے واشنگٹن پوسٹ اخبار میں اپنے قارئین کو اس خبر سے آگاہ کیا ہے تو امریکی سی این این انٹرنیشنل نے بھی صدر ایردوان  کے اس بیان کو  "ہم دہشت گرد تنظیموں کے خلاف بلا تفریق اپنی جنگ جاری رکھیں گے کو نمایاں جگہ دی ہے۔

اطلاعات کےت مطابق  اکتوبر میں اپنے پیشرو کی ہلاکت کے بعد القریشی نے یہ  عہدہ سنبھالا تھا۔

اس خبر کو فرانسیسی اخبارات اور ٹیلی ویژن کے ساتھ ساتھ ریڈیو اور مقامی پریس  نے بھی  وسیع کوریج  دی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی اور فرانس 24، فرانسیسی ٹیلی ویژن BFMTV، TF1، France Info اور Le Figaro، La Depeche اخبارات نے صدر ایردوان   کے   داعش کے رہنما کو MIT کے  ذریعے غیر فعال کیے جانےکے بیان کو نمایاں جگہ دی ہے۔

قطر میں الجزیرہ  نے صدر ایردوان  کا  اعلان  داعش کے سرغنہ کو غیر فعال بنادیا گیا  کی خبر کو  وسیع  کوریج دی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے رپورٹ کیا کہ القریشی کو غیر فعال کردیا گیا   ہے جبکہ ترکیہ کی خفیہ سروس طویل عرصے سے  قریشی کے تعاقب میں تھی۔

اسکائی نیوز اور دی گارڈین اخبار نے جرمنی، ڈیر اسپیگل میگزین، زیڈ ڈی ایف چینل، ویلٹ اخبار، اٹلی، آسٹریا، اسپین، نیدرلینڈ، سوئٹزرلینڈ، دیگر یورپی ممالک اور جاپان میں اپنے قارئین کے ساتھ اسی خبر کو شئیر کیا ہے۔

یونانی پریس نے بھی اس خبر کو نمایاں  کوریج دی ہے۔

یونانی پبلک براڈکاسٹر ERT نے ایردوان   نے کہا کہ داعش کے نام نہاد لیڈر کو شام میں غیر فعال کردیا گیا ہے۔

Protothema، Pentapostagma اور Kathimerini اخبارات نے بھی صدر ایردوان کے بیان کو نمایاں کوریج دی ہے۔



متعللقہ خبریں