ترکیہ، روس اسد حکومت اور ایران کے وزرائے خارجہ کی ملاقات ماہ مئی میں متوقع

دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بارے میں، چاووش اولو نے نشاندہی کی کہ دہشت گرد تنظیم YPG/PKK کے خلاف مل کر لڑنا "ضروری ہے

1980989
ترکیہ، روس اسد حکومت اور ایران کے وزرائے خارجہ کی ملاقات ماہ مئی میں متوقع

وزیر خارجہ میولود چاوش اولونے کہا ہے  کہ ترکیہ، روس اسد حکومت اور ایران کے وزرائے خارجہ کی ملاقات مئی میں ہو سکتی ہے۔

TRT Haber کی براہ راست نشریات میں شرکت کرتے ہوئے، چاوش اولونے ترکیہ-روس-الاسد حکومت، ایران کے وزرائے دفاع اور انٹیلی جنس سربراہوں کے درمیان چہار رکنی ملاقات اور مئی میں ماسکو میں ہونے والی چاروں وزرائے خارجہ کی میٹنگ سے متعلق سوال کا جواب دیا۔

یہ بتاتے ہوئے کہ ترکیہ  سیاسی عمل میں رکاوٹ کی وجہ سے اس پلیٹ فارم میں داخل ہوا، چاوش اولو نے اس بات پر زور دیا کہ اس رکاوٹ کو دور کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ ملک کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2254 کے فریم ورک کے اندر انتخابات کی طرف لے جایا جائے یا حکومت اور اپوزیشن ایک روڈ میپ پر  اتفاق قائم کریں۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بارے میں، چاووش اولو نے نشاندہی کی کہ دہشت گرد تنظیم YPG/PKK کے خلاف مل کر لڑنا "ضروری ہے"، انہوں نے مزید کہا کہ روس اور ایران کو بھی اس عمل کی "بلا کسی  بہانے کے مسلسل حمایت" کرنی چاہیے۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ تیسرا مسئلہ شامی پناہ گزینوں کی اپنے ممالک میں "محفوظ" واپسی ہے، چاوش اولو نے کہا، "شام کی حکومت کے ساتھ تعاون کرنا ضروری ہے تاکہ وہ اپنے شہروں اور گھروں کو بحفاظت واپس جا سکیں۔" ۔

انہوں نے اس طرف توجہ مبذول کرائی کہ ترک فوجوں کے شام کے با حفاظت علاقوں سے انخلا کرنے کی صورت میں  وائے پی جی۔ پی کے کے اس خلا کو پورا کرتے ہوئے ،  ترکیہ پر حملوں اور ہمارے ملک میں سرایت کرنےکی کوششوں  میں تیزی  لانے کی کاروائیاں کر سکتی ہے۔

 

.



متعللقہ خبریں