سوڈان سے ترک شہریوں کے انخلا کا عمل تواتر سے جاری

پورٹ سوڈان سے روانگی اختیار کرنے والے  ترک مسلح افواج سے منسلک اے ۔400 ایم نقل مکانی طیارے نے  کل شام استنبول ہوائی اڈے پر لینڈنگ کی

1980904
سوڈان سے ترک شہریوں کے انخلا کا عمل تواتر سے جاری
sudan tahliyeler.jpg
cavusoglu telefon.jpg

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  نے سوڈانی ریپڈ سپورٹ فورسز کے کمانڈر محمد ہمدان دگالو کے ساتھ ٹیلی  فون پر ترک شہریوں کے انخلا کے عمل پر تبادلہ خیال کیا۔

وزارت خارجہ کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق، وزیر چاوش اولو نے دگالو کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

جس دوران سوڈان سے ترک شہریوں کے سلسلہ انخلا کے بارے میں   غور کیا گیا۔

وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ترک شہریوں  کی سوڈان سے واپسی کے لیے   جانے والے  اور ہلکے اسلحہ  کی فائرنگ  کا نشانہ بننے والے   طیارے سمیت  دو سی۔ 130 طیارے با حفاظت طریقے سے اس ملک سے روانہ ہو گئے ہیں۔

پورٹ سوڈان سے روانگی اختیار کرنے والے  ترک مسلح افواج سے منسلک اے ۔400 ایم نقل مکانی طیارے نے  کل شام استنبول ہوائی اڈے پر لینڈنگ کی ہے۔

وزارت نے سماجی رابطوں کے ذریعے   اپنے بیان میں  کہا ہے کہ اس طرح پورٹ سوڈان سے انخلا  کا پایہ تکمیل کو پہنچ چکا ہے۔

سوڈانی وزارت صحت کی اطلاع کے مطابق  سوڈان میں 15 اپریل سے جاری  جھڑپوں میں 512 افراد ہلاک جبکہ 4 ہزار 193 زخمی ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں