صدر رجب طیب ایردوان کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ٹیلی فونک بات چیت

ترکیہ ایک ایسا ملک ہے جو سوڈان میں تنازعات کے دونوں فریقوں کے ساتھ بات چیت قائم کر سکتا ہے

1980867
صدر رجب طیب ایردوان کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ٹیلی فونک بات چیت

صدر رجب طیب ایردوان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے فون پر بات چیت کی۔

ایوان صدر کے ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران روس یوکرین جنگ اور شام اور سوڈان میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران صدر ایردوان نے کہا کہماہ  جولائی میں شام کے لیے اقوام متحدہ کے سرحد پار امدادی میکانزم کی توسیع بہت اہمیت کی حامل ہے۔

بحیرہ اسود کے اناج اقدام کے تسلسل کو اہمیت دینے کا  اظہار کرنے والے  ایردوان نے کہا کہ وہ ایک بین ادارہ جاتی وفد کے ساتھ ورکنگ گروپ میں شرکت کے لیے تیار ہیں جو امونیا پائپ لائن پر معاہدہ طے پانے کی صورت میں تشکیل دیا جائے گا۔

صدر ایردوان نے کہا کہ ایک ایسے ملک کے طور پر جو سوڈان میں تنازعات کے دونوں فریقوں کے ساتھ بات چیت قائم کر سکتا ہے، یہ فریقین کو دوبارہ امن مذاکرات کی دعوت دینے اور اپنے اختلافات کو دور کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون اور مذاکرات کی  میزبانی کے لیے ہمیشہ تیار  رہتا ہے۔



متعللقہ خبریں