عالمِ ترک ایک دوسرے کے مزید قریب آنے اور تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے : شَن توپ

انہوں نے ان خیالات کا اظہار  ترک ریاستوں کی پارلیمانی اسمبلی (TÜRKPA) کی 12ویں جنرل اسمبلی کا دارالحکومت انقرہ میں آغاز کے موقع پر کیا

1980786
عالمِ ترک  ایک دوسرے کے مزید قریب آنے اور تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے : شَن توپ

ترکیہ کی قومی اسمبلی کے اسپیکر  مصطفیٰ شَن توپ  نے کہا کہ عالمِ ترک کو آپس کے پلوں  میں اضافہ کرنے، ایک  دوسرے کے قریب آنے اور  مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار  ترک ریاستوں کی پارلیمانی اسمبلی (TÜRKPA) کی 12ویں جنرل اسمبلی کا دارالحکومت انقرہ میں آغاز کے موقع پر کیا۔

ترکیہ کی قومی اسمبلی کے اسپیکر  مصطفیٰ شَن توپ  جنہوں نے TÜRKPA کی مدت صدارت سنبھالی، نے جنرل اسمبلی کی افتتاحی خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ  اس سال ترکپا کی 15ویں سالگرہ منائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ  TÜRKPA کے اراکین کو خون کے رشتوں، ثقافت، زبان اور تاریخی ذمہ داری سے یکجا ہونے کی ضرورت ہے۔

شَن توپ  نے کہا کہ  ہماری ذمہ داری ہے کہ عالمِ ترک کو آپس کے پلوں  میں اضافہ کرنے، ایک  دوسرے کے قریب آنے اور  مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ  دنیا بھر میں خوراک، پانی اور دیگر ضروریات کو پورا کرنے میں بڑی مشکلات کا خدشہ ہے اور یہ صورتحال عالمی اور علاقائی توازن کو تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ عدم استحکام، جنگوں اور آبادی کی بڑی نقل و حرکت کا سبب بن سکتی ہے

یکجہتی سے قوت میں اضافہ ہوتا ہے۔ا کر سرحد پار سے آنے والے بحرانوں پر قابو پا سکتے ہیں، تو ہم 21ویں صدی میں صحیح معنوں میں اپنا نشان چھوڑ دیں گے۔ ہم زیادہ منصفانہ عالمی نظام کے لیے کام کرتے رہیں گے اور  خاص طور پر خوراک اور توانائی کے شعبوں میں ایک دوسرے سے تعان کو جاری رکھیں گے ۔



متعللقہ خبریں