صدر ایردوان نے ترکیہ میں زلزلے میں مددگار ہونے والے پہلے گروپ کو تمغوں سے نوازا

صدارتی کمپلیکس میں منعقدہ تقریب میں اپنے خطاب میں صدر ایردوان نے کہا کہ وہ آفات میں شاندار خدمات انجام دینے والے ملکی اور غیر ملکی  55 ہزار  افراد  خصوصی  تمغے عطا کریں گے

1979332
صدر ایردوان نے  ترکیہ میں زلزلے میں مددگار ہونے والے پہلے گروپ کو  تمغوں سے نوازا

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ 6 فروری کو 55 ہزار مقامی اور غیر ملکی لوگوں کوجنہوں قہرامان ماراش   زلزلے کے خلاف جنگ کے برسر پیکار افراد  کو تمغہ اور اعلیٰ نشان عطا کیے جائیں گے۔

صدارتی کمپلیکس میں منعقدہ تقریب میں اپنے خطاب میں صدر ایردوان نے کہا کہ وہ آفات میں شاندار خدمات انجام دینے والے ملکی اور غیر ملکی  55 ہزار  افراد  خصوصی  تمغے عطا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ کسی کو کسی ایسے تجربے کا سامنا کرنا پڑے جیسے ہمیں کرنا پرا ہے لیکن ہم یہ نہیں بھولنبا چاہیے کہ  آفات زندگی کی ایک حقیقت  ہے۔

صدر ایردوان   نے کہا کہ وہ مشکل ترین دنوں میں ترکیہ کے ساتھ کھڑے ہونے والوں کو نظر انداز نہیں کر سکتے اور وہ نیکی  کو یوں ہی ضائع نہیں  ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  دنیا کے 90 ممالک کی 11,320 ٹیموں نے ترکیہ کی مدد کی جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے ساتھ دنیا کے دوسرے  گوشے پر  موجود اپنے بھائیوں کی دعاؤں کو محسوس کیا۔ ان تمام افراد نے بغیر کسی مفاد اور بدلے کے ترکیہ  کی  مدد کی اور ترکیہ کے شانہ شانہ کھڑے رہے ۔  ہم  ہمیشہ  ہماری مدد کرنے والے  ان ہاتھوں کا شکریہ ادا کرتے رہیں گے۔

 آج  عطا کیے جانے والے  تمغے اور  نشانات  ترکیہ کی جانب سے  شکریے کے اظہار  کا مخلصانہ طریقہ ہے۔ آپ نے 85 ملین کے دلوں میں ایک غیر معمولی مقام حاصل کیا ہے۔ آپ میں سے ہر ایک نے اپنا نام روشن کیا ہے۔ آپ نے جو قربانیاں دی ہیں تاریخ میں آپ نے عقیدہ، زبان اور ثقافت کے اختلاف کے باوجود یہ دکھایا ہے کہ ہمارا درد مشترک ہے۔

اس کے بعد صدر ایردوان نے اعلیٰ خدمات  کے اعتراف کے طور پر پہلے گروپ کو تمغوں اور ایوارڈ سے نوازا ۔



متعللقہ خبریں