یوکرین اور روس کے درمیان جنگ مزید نقصان سے قبل ختم کردینی چاہیے: اسپیکر مصطفیٰ  شَن توپ

مصطفیٰ  شَن توپ   نے چیکیا کے دارالحکومت پراگ میں یوکرائنی پارلیمنٹ کے صدر رسلان اسٹیفانچوک کے ساتھ وفود کے درمیان ملاقات کی، جہاں وہ یورپی یونین (EU) پارلیمانی اسپیکرز سمٹ میں شرکت کے لیے گئے تھے

1978817
یوکرین اور روس کے درمیان جنگ مزید نقصان  سے قبل ختم کردینی چاہیے: اسپیکر مصطفیٰ  شَن توپ

ترکیہ   کی قومی اسمبلی  کے اسپیکر مصطفیٰ  شَن توپ  نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ  مزید نقصانات  سے قبل روس اور یوکرین جنگ خطے کے لیے دیرپا امن اور یوکرین کے لیے جلد از جلد منصفانہ امن کے ساتھ ختم ہو جائے گی ۔

مصطفیٰ  شَن توپ   نے چیکیا کے دارالحکومت پراگ میں یوکرائنی پارلیمنٹ کے صدر رسلان اسٹیفانچوک کے ساتھ وفود کے درمیان ملاقات کی، جہاں وہ یورپی یونین (EU) پارلیمانی اسپیکرز سمٹ میں شرکت کے لیے گئے تھے۔

اس اجلاس میں پریس کو کوریج کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ بطور ترکیہ ہم یوکرین کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ سرحدوں کے اندر اس کی آزادی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔اس منصفانہ جدوجہد میں یوکرین کے لیے ہماری حمایت آنے والے دور میں بھی جاری رہے گی۔ ترکیہ   نے اپنی اس پالیسی پر  کریمیا کے الحاق کے بعد سے عمل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ترکیہ  کا نقطہ نظر کچھ مغربی ممالک سے مختلف ہے، مصطفیٰ  شَن توپ   نے کہا  کہ ترکیہ  جنگ کے آغاز سے ہی بین الاقوامی قانون پر مبنی منصفانہ سفارتی حل کے لیے کوشاں ہے۔

مصطفیٰ  شَن توپ   نے کہا کہ اگرچہ حل کے لیے بات چیت ابھی بہت دور دکھائی دیتی ہے، لیکن ہم نے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سفارتی کوششوں کے نتائج برآمد ہوں گے۔

اناج راہداری کے عمل کا حوالہ دیتے ہوئے جس کا مقصد یوکرائنی اناج کو غیر ملکی منڈیوں میں کھولنا ہے، مصطفیٰ  شَن توپ   نے کہا کہ ان کی ترجیح اس اقدام کا بلاتعطل نفاذ ہے۔

مصطفیٰ  شَن توپ   نے اس بات پر زور دیا کہ ترکیہ، کچھ مغربی ممالک کے برعکس، جنگ جاری  کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں نہیں لگتا کہ اس جنگ سے کسی کو فائدہ ہو گا، اس کے برعکس اس جنگ میں لوگ ہار جائیں گے۔ اس لیے ترکیہ کی ترجیحات میں سے ایک یہ رہی ہے کہ اس جنگ کو جلد از جلد مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے ختم کیا جائے۔

مصطفیٰ  شَن توپ   نے کہا کہ ترکیہ امن کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے کی کوشش کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ  مزید نقصانات  سے قبل روس اور یوکرین جنگ خطے کے لیے دیرپا امن اور یوکرین کے لیے جلد از جلد منصفانہ امن کے ساتھ ختم ہو جائے گی ۔

مصطفی شَن توپ نے سٹیفانچوک کو بحیرہ اسود اقتصادی تعاون پارلیمانی اسمبلی جنرل اسمبلی اور 4-5 مئی کو دارالحکومت انقرہ میں منعقد ہونے والی 30 ویں سالگرہ کے پارلیمانی صدور کے اجلاس میں مدعو کیا۔

یوکرائنی پارلیمنٹ کے اسپیکر   رسلان اسٹیفانچوک نے بھی یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی کے امن فارمولے کی حمایت پر ترکیہ کا شکریہ ادا کیا۔

یوکرائنی پارلیمنٹ کے اسپیکر   رسلان اسٹیفانچوک  نے 6 فروری کو آنے والے قہرامان ماراش  مرکز میں آنے والے زلزلوں کی وجہ سے اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

مصطفیٰ شَن توپ  نے زلزلے کے بعد یوکرین کی مدد اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔



متعللقہ خبریں