ترک ٹینک آلتائے کی ترک مسلح افواج کو حوالگی کی تقریب سے صدر ایردوان کا خطاب

ہمارا ہدف  مکمل طور پر ایک خود مختار  دفاعی  صنعت کا مالک بننا ہے ، ملکی دفاعی  منصوبوں کا مجموعی بجٹ 75 ارب ڈالر تک جا پہنچا ہے

1978470
ترک ٹینک آلتائے کی ترک مسلح افواج کو حوالگی کی تقریب سے صدر  ایردوان کا خطاب
altay tank.jpg

صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ فوج کی جانب سے ضروری آزمائشوں کی تکمیل کے فوراً بعد آلتائے ٹینکوں کی باقاعدہ  پیداوار شروع کر دی جائیگی۔

صدر ایردوان سکاریہ میں نئے آلتائے ٹینکوں کی حوالگی تقریب سے خطاب  کر رہے تھے۔  

انہوں نے اس طرف اشارہ کیا کہ ہمارا ہدف  مکمل طور پر ایک خود مختار  دفاعی  صنعت کا مالک بننا ہے ، ملکی دفاعی  منصوبوں کا مجموعی بجٹ 75 ارب ڈالر تک جا پہنچا ہے۔

صدر ایردوان نے یاد دلایا کہ ہماری  سیکیورٹی فورسز زمینی گاڑیوں کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے ملکی  اور قومی ذرائع  کو بروئے کار لاتے ہوئے  کئی سالوں سے محنت کر رہی ہیں ۔

ٹیکٹیکل پہیوں والی بکتر بند گاڑیوں سے لے کر بارودی سرنگوں کے برخلاف مزاحمت کی حامل  گاڑیوں  تک بڑی تعداد میں گاڑیاں کامیابی کے ساتھ تیار کیے جانے پر زور دیتے ہوئے جناب  ایردوان نے کہا، "ہم نے  اسٹارم ہاویٹزر سے ہٹ کر  جنگی گاڑیوں کی ایک مختلف صلاحیت کو بھی اپنی فوج کی خدمت میں پیش کیا ہے۔ ہم نے انوینٹری میں اپنے ٹینکوں اور بکتر بند جنگی گاڑیوں کو بھی جدید ترین ٹیکنالوجیز کے ساتھ لیس کیا ہے۔"

انہوں نے بتایا کہ ترکیہ اپنی دفاعی صنعت کی بیشتر مصنوعات کوفوج کی طرف سے استعمال کیے جانے والے ایک سپلائر ملک کی حیثیت بھی حاصل کر لی ہے،"مجھے یوین ہے کہ نئے آلتائے  ٹینک اس محل وقوع میں ہماری مسلح افواج کو مزید تقویت دلائیں گے۔ "

ترک صدر نے  سماجی رابطوں  پر اپنے پوسٹ میں "ہماری  دور اندیشی درست ثابت ہوئی، ہم ہار نہ مانتے ہوئے کامیابی  سے ہمکنار ہوئے۔ یہ لیجیے نئے نسل کے ہمارے آلتائے ٹینک"  عبارت تحریر کی۔

 

 



متعللقہ خبریں