ترکیہ کی فضائی حدود کو سیلمانیہ پروازوں کے لیے بند کردیا گیا

انہوں نے کہا کہ  یہ  فیصلہ  سلیمانیہ میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کی سرگرمیوں میں شدت، دہشت گرد تنظیم کے ہوائی اڈے میں دخول اور اس طرح فلائٹ سیکیورٹی کو خطرے کے پیش نظر کیا گیا ہے

1970481
ترکیہ کی فضائی حدود کو سیلمانیہ پروازوں کے لیے بند کردیا گیا

ترکیہ کی فضائی حدود کو عراق کے سلیمانیہ بین الاقوامی ہوائی اڈے کو استعمال  کرنے والے طیاروں کے لیے بند کر دیا گیا ہے ۔

وزارت خارجہ کے ترجمان، سفیر تانجو بلگیچ نے سلیمانیہ پروازوں کے لیے ترک فضائی حدود کی بندش کے بارے میں سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکیہ کی فضائی حدود کو عراق کے سلیمانیہ بین الاقوامی ہوائی اڈے کو لینڈنگ/ٹیک آف کے لیے استعمال کرے والےطیاروں کے استعمال کے لیے بند کر دیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  یہ  فیصلہ  سلیمانیہ میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کی سرگرمیوں میں شدت، دہشت گرد تنظیم کے ہوائی اڈے میں دخول اور اس طرح فلائٹ سیکیورٹی کو خطرے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  یہ فیصلہ پہلے مرحلے پر 3 جولائی تکجاری رہے گا اور اس کے بعد حالات کا جائزہ لینے کے بعد ہی کوئی قدم اٹھایا جائے گا۔



متعللقہ خبریں