6 فروری کے زلزلوں کے بعد پہلے سیاحتی قافلے کی ادیامان آمد

ثقافت اور سیاحت کے نائب وزیر احمد مصباح  دیمر جان   نے تقریب کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ زلزلے کو 56 دن گزر چکے ہیں اور اس دوران ادیامان میں زندگی کو معمول پر لانے کے لیے کوششیں  جاری ہیں

1968924
6 فروری کے زلزلوں کے بعد پہلے سیاحتی قافلے کی ادیامان آمد
adiyaman guney kore turistler2.jpg
adiyaman guney kore turistler1.jpg
adiyaman guney kore turistler.jpg

6 فروری کو قہرامان ماراش  میں آنے والے زلزلوں سے متاثر ہونے والے ادیامان کے لیے پہلا سیاحوں کا قافلہ جنوبی کوریا سے آیا  ہے۔

سیاحوں کے گروپ کا ادیامان ہوائی اڈے پر ایک تقریب کے ساتھ استقبال کیا گیا۔

ثقافت اور سیاحت کے نائب وزیر احمد مصباح  دیمر جان   نے تقریب کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ زلزلے کو 56 دن گزر چکے ہیں اور اس دوران ادیامان میں زندگی کو معمول پر لانے کے لیے کوششیں  جاری ہیں۔

انہوں نے کہا  کہ سیاحتی سرگرمیاں بھی ادیامان  کے لیے بڑی اہمیت کی حامل ہیں  اور زلزلے کے بعد پہلا سیاحتی گروپ ادیامان تشریف لایا ہے اور  یوں  سیاحت کے موسم کا آغاز ہوچکا ہے۔

دیمر جان نے  کہا کہ  ادیامان اپنی تاریخ، ثقافت،گیسٹرونومی  اور قدرتی خوبصورتی کے ساتھ ایک منفرد مقام  رکھتا ہے۔

بعد   میں  سیاحوں کا  یہ گروپ علاقے کے تاریخی اور سیاحتی مقامات بالخصوص کوہ نمرود  کی سیر کے لیے ہوائی اڈے سے روانہ ہوا۔

جنوبی کوریا کے سیاحتی گروپ نے سب سے پہلے  قارا کش  ٹیلوں   کا دورہ کیا اور  علاقے کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

سیاحوں نے بعد میں   تاریخی سینڈری پل  کا دورہ کیا  اور کوہ نمرود   پہنچتے ہوئے  یہاں کی تاریخی تعمیرات کا جائزہ لیا۔



متعللقہ خبریں