سوموار کو صدر ایردوان اور ایمنے ایردوان کو نئی مقامی الیکٹرک کار توگ پیش کی جائے گی: مصطفی ورانک

ورانک نے دارالحکومت انقرہ میں ترکیہ کی  مقامی  کاتوگ کی ترسیل کے حوالے سے صحافیوں کے سوالات کا جواب  دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ سوموار کو      ایمنے خانم کے ہمراہ پہلا آرڈر دینے والے صدر ایردون کو یہ گاڑی  پیش کریں گے

1968127
سوموار کو صدر ایردوان اور ایمنے ایردوان کو نئی مقامی الیکٹرک کار توگ پیش کی جائے گی:  مصطفی ورانک

صنعت اور ٹیکنالوجی کے امور  وزیر مصطفی ورانک نے کہا ہے کہ  وہ سوموار  کو صدر رجب طیب ایردوان اور ان کی اہلیہ ایمنے  ایردوان کو پہلی توگ  کار پیش کریں گے۔

ورانک نے دارالحکومت انقرہ میں ترکیہ کی  مقامی  کاتوگ کی ترسیل کے حوالے سے صحافیوں کے سوالات کا جواب  دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ سوموار کو      ایمنے خانم کے ہمراہ پہلا آرڈر دینے والے صدر ایردون کو یہ گاڑی  پیش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ  انہوں نے  آذربائیجان کے صدر الہام علی ایف سے ملاقات کی ہے  اور دوسری کار انہیں پیش کی جائے گی۔

ورانک نے کہا کہ اب سے، وہ کمپنی کے پلان   کے مطابق دوسری گاڑیوں کی ڈیلیوری شروع کریں گے۔ 



متعللقہ خبریں