ترکیہ کے بارے میں امریکہ کی انسانی حقوق پر رپورٹ بے بنیاد ہے، ترکیہ

رپورٹ میں ہمارے ملک کے  بارے میں بلا کسی بنیاد کے ، غلط معلومات،  من گھڑت الزامات اور جانبدارانہ تبصرے شامل ہیں

1964912
ترکیہ کے بارے میں امریکہ کی  انسانی حقوق پر رپورٹ بے بنیاد ہے، ترکیہ

ترکیہ نے ریاستہائے متحدہ امریکہ  کی انسانی حقوق کی رپورٹ میں ترکیہ کے بارے میں غلط معلومات اور بے بنیاد الزامات  کی مذمت کی ہے۔

محکمہ خارجہ نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے شائع کی گئی 2022 کی انسانی حقوق کی رپورٹ پر ایک تحریری بیان جاری کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے، "گزشتہ سالوں کی طرح، رپورٹ میں ہمارے ملک کے  بارے میں بلا کسی بنیاد کے ، غلط معلومات،  من گھڑت الزامات اور جانبدارانہ تبصرے شامل ہیں۔ ہم ان  سب کی مذمت کرتے ہیں اور انہیں یکسر مسترد کرتے ہیں۔"

وزارت خارجہ کے بیان میں، "ہمارے ملک اور ہمارے خطے کی سلامتی کے لیے، دہشت گرد تنظیموں، خاص طور پر PKK/PYD/YPG،  فیتو  دہشت گرد تنظیم، داعش  اور DHKP-C کے خلاف ہماری جنگ بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کے احترام  کے دائرہ کار میں  مصمم طریقے سے جاری ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے، "ہم عوام کی توجہ دلاتے ہیں کہ یہ رپورٹ ایک ایسے ملک کی طرف سے تیار کی گئی ہے جو PKK/PYD/YPG اور FETO جیسی  دہشت گرد تنظیموں کی  کاروائیوں پر اپنی آنکھیں بند کیے ہوئےہے اور یہاں تک کہ اس کی ان کے ساتھ شراکت داری قائم ہے۔ ہم امریکہ کو  اپنے انسانی حقوق کے ریکارڈ پر  توجہ دینے  کی دعوت دیتے ہیں۔"

 



متعللقہ خبریں