وزیر دفاع کا روسی ہم منصب سے رابطہ،اہم موضوعات پر غور

بات چیت میں وزیر دفاع آقار نے کہا کہ عالمی غذائی بحران کے حل  کے لیے  اناج راہداری  معاہدے میں توسیع اور تعاون قابل تعریف ہے ،امید ہے کہ یہ  سلسلہ بلا تعطل جاری رہے گا

1963788
وزیر دفاع کا روسی ہم منصب سے رابطہ،اہم موضوعات پر غور

 وزیر دفاع خلوصی آقار نے روسی ہم منصب سرگی شوئیگو سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔

امور دفاع کے مطابق ،  بات چیت میں یوکرین  اور اناج کی ترسیل سمیت  شمالی شام کی صورتحال  پر تبادلہ خیال کیا  گیا۔

 علاوہ ازیں، وزیر دفاع آقار نے کہا کہ عالمی غذائی بحران کے حل  کے لیے  اناج راہداری  معاہدے میں توسیع اور تعاون قابل تعریف ہے ،امید ہے کہ یہ  سلسلہ بلا تعطل جاری رہے گا،ترکیہ بھی  خطے میں قیام امن  اور انسانی امداد کی بحالی کے موضوع پر  ہر ممکنہ کوششیں صرف  کرے گا۔

شمالی شام کی صورت حال پر  آقار نے کہا کہ ترکیہ کا واحد مقصد  اپنی  سرحدوں اور  عوام کی سلامتی کو یقینی بنانے کےلیے دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہے۔

 وزیر دفاع نے مزید کہا کہ صدر ایردوان اور صدر پوتین کے زیر قیادت مذاکرات کے تحت علاقے  اور شام میں استحکام اور امن کی معاونت میں مدد ملے گی ۔



متعللقہ خبریں