ترکیہ ، کوسوو اور سربیا کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانےکے معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امید ہے کہ فریقین زیر بحث معاہدے کی شقوں پر مکمل عمل کرتے ہوئے ٹھوس نتائج حاصل کریں گے

1961955
ترکیہ ، کوسوو اور سربیا کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانےکے معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے

ترکیہ  نے  یورپی یونین (EU) کے روڈ میپ کے دائرہ کار میں کوسوو اور سربیا کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے کے نفاذ کے اضافی معاہدے کا خیر مقدم  کرنے کا اظہار کیا ہے ۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امید ہے کہ فریقین زیر بحث معاہدے کی شقوں پر مکمل عمل کرتے ہوئے ٹھوس نتائج حاصل کریں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کوسوو اور سربیا کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے یورپی یونین کے روڈ میپ کے دائرہ کار میں 27 فروری کو بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں طے پانے والے معاہدے کے بعد دونوں ممالک کے رہنماؤں نے اس پر عمل درآمد پر اتفاق کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  ترکیہ بجلی کی تقسیم کے معاملے سمیت  تمام امور پر تعاون کو فراہم  کرے گا۔  

بیان  میں کہا گیا ہے کہ صدر ایردوان  نے سربیا کے صدر (الیگزینڈر) ووچک اور کوسوو کے وزیر اعظم (البین) کرتی  سے  الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔ ترکیہ  کوسوو  اور سربیا کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے تمام اقدامات کی حمایت جاری  رکھے گا۔

 



متعللقہ خبریں