یورپی پارلیمنٹ کی ترکیہ رپورٹ پر ترک دفتر ِ خارجہ کا رد عمل

یہ خیالات، جو تاریخی حقائق اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں سے مطابقت نہیں رکھتے، ہمارے لیے کوئی  وقعت  نہیں رکھتے

1961566
یورپی پارلیمنٹ کی  ترکیہ رپورٹ  پر ترک دفتر ِ خارجہ کا رد عمل

انقرہ نے اطلاع دی ہے کہ یورپی پارلیمنٹ  کی جانب سے "یورپی یونین۔ آرمینیا تعلقات" رپورٹ میں 1915 کے واقعات  کے بارے میں دعوے  تاریخی  حقائق اور بین الاقوامی قوانین    سے ہم آہنگ نہیں ہیں اور ترکیہ کے نزدیک ان کی کوئی وقعت نہیں۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان  تانجو بلگچ نے  متعلقہ رپورٹ  سے متعلق ایک سوال  کا تحریری جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ "یورپی پارلیمنٹ کی 15 مارچ 2023   کو جاری کردہ یورپی یونین۔ آرمینیا تعلقات"   عنوان کے تحت   رپورٹ  میں اس چیز کا مشاہدہ ہوا ہے کہ یورپی پارلیمنٹ ہمارے ملک اور 1915 کے واقعات کے حوالے سے من گھڑت دعووں  کو جگہ دینے پر بضد ہے۔

بلگچ نے کہا، "یہ خیالات، جو تاریخی حقائق اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں سے مطابقت نہیں رکھتے، ہمارے لیے کوئی  وقعت  نہیں رکھتے۔ ہم یورپی پارلیمنٹ  سے  یکطرفہ اور بے بنیاد دعووں کو دہرانے کے بجائے سیاسی اخلاقیات اور بین الاقوامی قانون کے مطابق کام کرنے  کی درخواست کرتے ہیں۔ "



متعللقہ خبریں