ترکیہ، ادیامان اور شانلی عرفا میں شدید بارشوں سے پیدا ہونے والے سیلاب سے 10 افراد جان بحق

لاپتہ ہونے والے 2 افراد کی تلاش اور بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں

1960288
ترکیہ،  ادیامان اور شانلی عرفا میں شدید بارشوں سے  پیدا ہونے والے سیلاب سے 10 افراد جان بحق
adiyaman sel.jpg
adiyaman sel1.jpg
sanliurfa sel1.jpg
sanliurfa sel.jpg

 

شدید بارشو ں کے باعث شانلی عرفا اور ادیامان میں آنے والے سیلاب  سے دس افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔

 آفات و ہنگامی حالات مینجمنٹ ڈائریکٹریٹ     نے ادیامان کی تحصیل توت  اور شانلی عرفا میں شدید بارشوں سے   پیدا ہونے والے سیلاب کے بارے میں بیان جاری کیا ہے۔ 

ضلع توت میں جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 136 ملی میٹر فی مربع میٹر بارش ہوئی ہے وہیں کنٹینر میں سیلاب کے نتیجے میں ایک شہری جان کی بازی ہار گیا۔ 3 لاپتہ شہریوں کی تلاش اور ریسکیو کی کوششیں جاری ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شانلی عرفا میں 111 ملی میٹر بارش ہوئی۔

سیلاب کے باعث 9 افراد جان کی بازی ہار گئے، بتایا گیا ہے کہ لاپتہ ہونے والے 2 افراد کی تلاش اور بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں۔

بتایا گیا ہے ہلاک شدگان میں سے 5 شامی شہری تھے جو اپارٹمنٹ کی عمارت کے تہہ خانے میں ایک فلیٹ  میں مقیم تھے۔

شانلی عرفا  کے دفتر ِ گورنر  نے جاری بارشوں  کی وجہ سے ندیوں  اور نہروں کے کنارے واقع  مکانات میں مقیم شہریوں کو خبردار کیا  ہے وہ محفوظ مقامات کو نقل مکانی کر جائیں اور اعلان کیا کہ یہ ضروری ہے کہ جب تک ضروری نہ ہو اپنے گھروں اور محفوظ علاقوں کو نہ چھوڑیں۔

موسلا دھار بارش کے باعث صوبے بھر کے تمام سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں۔



متعللقہ خبریں