ہم ریاست اور قوم ایک دوسرے کے شانہ بشانہ زلزلے کی تباہی پر قابو پالیں گے: صدر ایردوان

صدر ایردوان نے ان خیالات کا اظہار  استنبول میں منعقدہ 26ویں یوریشین اقتصادی سربراہی اجلاس کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا ہے

1959596
ہم ریاست  اور قوم ایک دوسرے کے شانہ بشانہ زلزلے کی تباہی پر قابو پالیں گے: صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ریاست اور قوم مل کر 6 فروری کو آنے والے زلزلے کی تباہی پر قابو پالیں گے۔

صدر ایردوان نے ان خیالات کا اظہار  استنبول میں منعقدہ 26ویں یوریشین اقتصادی سربراہی اجلاس کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا ہے ۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا  کہ سربراہی اجلاس ایک ایسے وقت میں  منعقد ہو رہا ہے جب   ترکیہ  انسانی تاریخ کی سب سے بڑی تباہی سے  دوچار ہے۔

انہوں نے کہا کہ 6 فروری کو ترکیہ میں   آنے والے 7.7 اور 7.6 شدت کے زلزلوں  سے  براہ راست 14 ملین افراد  متاثر ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ  ان زلزلوں میں، جن میں 48 ہزار سے زیادہ شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھےہیں کے علاوہ  ملک کی معیشت کو شدید نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ  ہماری کاروباری دنیا کے تعاون سے زلزلے کے پہلے لمحے سے متحرک  ہیں  اور مختلف علاقوں میں  اپنی امدادی کاروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

صدر ایردوان نے کہا کہ وہ ایک سال کے اندر  اندر انفراسٹرکچر اور سپر اسٹرکچر قائم کرتے ہوئے  شہریوں کو ان کے گھروں میں بسانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس عمل میں ریاست کے متعلقہ اداروں کے علاوہ کاروباری دنیا پر   بہت اہم فرائض اور ذمہ داریاں  عائد ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے کاروباری افراد سے توقع کرتے ہیں کہ وہ اپنے دفاتر ، کاروبار  اور  کارخانوں کی حفاظت  کرنے  اور زلزلہ زدگان کے لیے تمام وسائل کو متحرک کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔  ہمیں پختہ یقین ہے کہ ہم   ریاست اور قوم کی حیثیت سے ایک دوسرے کے شانہ بشانہ   تمام  مشکلات پر قابو پالیں گے۔

صدر  ایردوان نے   ترکیہ کے روزگار، برآمدات، ترقی اور پیداوار میں تعاون کرنے پر تاجروں کا شکریہ ادا کیا۔



متعللقہ خبریں