ہم، زلزلہ زدہ علاقوں کو مختصر مدت میں اپنے پیروں پر کھڑا کر دیں گے: ایردوان

ایسی تمام رہائشی عمارتیں، جن سے ہمارے شہریوں کی جان کو خطرہ ہے، گِرا کر ان کی جگہ نئی اور مضبوط عمارتیں تعمیر کی جائیں گی: صدر رجب طیب ایردوان

1952971
ہم، زلزلہ زدہ علاقوں کو مختصر مدت میں اپنے پیروں پر کھڑا کر دیں گے: ایردوان

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم زلزلہ زدہ اضلاع کو مختصر ترین عرصے میں دوبارہ اپنےپیروں پر کھڑا کر دیں گے۔

صدر ایردوان نے، نیشنل موومنٹ پارٹی کے چیئرمین دولت باغچہ لی اور گرینڈ اتحاد پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ دستی جی کے ہمراہ 6 فروری کے زلزلے سے متاثرہ ضلعے 'ملاطیہ 'کی تحصیل، دوعان شہر  میں حالات کا جائزہ لیا۔

یہاں عوام سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ ترکیہ اس وقت انسانی تاریخ کی بڑی ترین قدرتی آفات میں سے ایک کا سامنا کر رہا ہے۔ ہم نے، اپنے وزراء، حکومتی اداروں، بلدیاوں، رضاکاروں اور سب سے بڑھ کر اپنی ملّت کی پُر خلوص کوششوں کی مدد سے، حالات پر  جلد قابو پا لیا ہے۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ " ہر طرح کی ضروریات پوری کرنے کے لئے ہم زلزلہ زدگان کے ساتھ ہیں۔ ہم ایسی تمام رہائشی عمارتوں کو، جن سے ہمارے شہریوں کی جان کو خطرہ ہے، گِرا نے اور زیادہ مضبوط زمین پر  تعمیر کر کے اپنے شہریوں کے حوالے کرنے کا پختہ عزم رکھتے ہیں"۔

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ "ہم زلزلے سے متاثرہ اضلاع کو مختصر ترین مدت میں دوبارہ سے بحال کر دیں گے۔ ہم  ماضی میں متعدد دفعہ ایسا کر چُکے ہیں۔ الازی، ملاطیہ، ازمیر، دُزجے اور وان کے زلزلوں میں، انطالیہ اور مُولا کی آگ کی آفات میں، قاستامونو، سینوپ، بارطن اور گیریسون میں سیلاب کی آفات  میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے حملوں کے بعد ملبے کا ڈھیر بننے والے اضلاع اور تحصیلوں کو ہم نے  دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا کیا ہے۔ ہم نے اپنے شہریوں سے کئے گئے وعدوں کو ہمیشہ پورا کیا ہے"۔



متعللقہ خبریں