ترک صدر کا روسی صدر ہوتن سے ٹیلی فونک رابطہ

صدر ایردوان نے زلزلے کے بعد روس کے تعاون  پر صدر پوتن کا شکریہ ادا کیا

1951357
ترک صدر کا روسی صدر ہوتن سے ٹیلی فونک رابطہ

صدر رجب طیب ایردوان نے روسی صدر ولا دیمر پوتن سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔

صدارتی  محکمہ اطلاعات کی جانب سے جاری کردہ  اعلامیہ کے مطابق   اس بات چیت میں  ترکیہ  میں رونما ہونے والے زلزلوں اور ایک سال کا عرصہ مکمل ہونے والی روس۔ یوکیرین جنگ کے حوالے سے پیش رفت پر غور کیا گیا ۔

صدر ایردوان نے زلزلے کے بعد روس کے تعاون  پر صدر پوتن کا شکریہ ادا کیا۔

روس اور یوکرین جنگ میں مزید جانی نقصان اور تباہی کے بغیر منصفانہ امن قائم  کیے جانے  کے تقاضے کو پیش کرنے والے صدر ایردوان نے کہا کہ وہ خلوص دل سے چاہتے ہیں کہ استنبول میں طے پانے والے معاہدے کو بحال کیا جائے اور وہ اس چیز کے لیے  ہر ممکنہ تعاون کے لیے تیار ہیں۔

یاد رہے کہ صدر ایردوان نے کل صدرِ یوکیرین زیلنسکی سے بھی ٹیلی فون پر  بات چیت کی تھی  جس میں روس۔ یوکرین جنگ کی تازہ  صورتحال زیر غور آئی تھی۔

ترک صدر نے زلزلے کے باعث  ترکیہ  سے تعاون کا مظاہرہ کرنے والے صدرِ یوکیرین  کا بھی شکریہ ادا کیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں