شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں شب معراج اور ترکیہ کے لیے دعائیں

شمالی قبرص کے شہروں میں بھی مساجد میں اسی طرح کے پروگرام کے انعقاد کے بعد زلزلہ زدگان کے لیے امداد جمع کی گئی

1948112
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں شب معراج اور ترکیہ کے لیے دعائیں
kudüs miraç.jpg

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں شب معراج کے موقع پر مساجد میں مذہبی محافل کا اہتمام کیا گیا۔

دارالحکومت لیفکوشا  کی ہالا سلطان مسجد میں منعقدہ محفل میں  میں، قاہرامان ماراش اور پوری اسلامی دنیا میں زلزلے سے متاثر ہونے والوں کے لیے دعا کی۔

نماز کے بعد مسلمانوں نے زلزلہ متاثرین کے لیے نقد امداد بھی  دی۔

شمالی قبرص کے دیگر شہروں میں بھی مساجد میں اسی طرح کے پروگرام کے انعقاد کے بعد زلزلہ زدگان کے لیے امداد جمع کی گئی۔

القدس میں یکجا ہونے  والے سینکڑوں ترک شہریوں نے بھی مسجد الاقصیٰ میں نماز ادا کرکے شب معراج  کو منایا۔

مختلف ٹور کمپنیوں کے ساتھ القدس جانے والے ترک سیاحتی گروپوں نے مقبوضہ مشرقی القدس میں مسجد اقصیٰ میں نماز کے بعد ترکی اور عربی زبان میں زلزلے میں جانیں گنوانے والوں کے لیے دعائے مغفرت کی۔

 



متعللقہ خبریں