ترکیہ: صدر ایردوان کا جی ایکس ٹاک سربراہی کانفرنس کے لئے ویڈیو پیغام

انشاء اللہ جلد ہی ہم اپنے تباہ شدہ شہروں کی تعمیر و احیاء کا کام شروع کر رہے ہیں: صدر رجب طیب ایردوان

1946290
ترکیہ: صدر ایردوان کا جی ایکس ٹاک سربراہی کانفرنس کے لئے ویڈیو پیغام

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے جی ایکس ٹاک سربراہی اجلاس کے لئے بھیجے گئے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ زلزلے کے بعد  ملبے سے زندہ نکالے گئے افراد کی تعداد 8 ہزار سے زیادہ ہے۔

پیغام میں صدر ایردوان نے 6 فروری کو ترکیہ میں اوپر تلے 7،7 اور 7،6 کی شدت کے2 زلزلوں کی یاد دہانی کروائی اور کہا ہے کہ زلزلوں نے ہمارے، 13،5 ملین آبادی والے 10 اضلاع  میں 500 کلو میٹر تک وسیع علاقے کو متاثر کیا اور بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ محلّ وقوع کے اعتبار سے ایک دوسرے سے قریب شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں اور زلزلے سے متاثرہ آبادی کی تعداد 20 ملین کے لگ بھگ ہے۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ سائنس دانوں کے مطابق ان زلزلوں کے نتیجے میں خارج ہونے والی انرجی کی طاقت 500 ایٹم بموں کے برابر ہے۔ اس وقت ہم محض اپنی ملکی  تاریخ کے ہی نہیں انسانیت کی تاریخ کی بھی بڑی ترین آفات میں سے ایک کا سامنا کر رہے ہیں۔ صدی کی آفت قرار دئیے گئے اس زلزلے کے بعد جیسے جیسے ملبہ ہٹایا جا رہا ہے اموات کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ زلزلے میں زخمی ہونے والے 81 ہزار شہریوں کے ایک بڑے حصے کو طبّی امداد کے بعد ہسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے  اورباقی زخمیوں کا ا علاج جاری ہے۔ ہماری امدادی ٹیموں نے ملبے سے جن زلزلہ زدگان کو صحیح سلامت نکالا ہے ان کی تعداد 8 ہزار سے زیادہ ہے۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ حکومت کے متعلقہ اداروں کے ساتھ ساتھ سِول سوسائٹیاں اور رضا کار زلزلہ زدگان کی مدد کے لئے انتھک کوششیں کر رہے ہیں۔ ایک طرف تلاش و بچاو کی کاروائیاں جاری ہیں تو دوسری طرف نہایت سُرعت سے کنٹینر اور پری فیبرک رہائشی مقامات  قائم کئے جا رہے ہیں۔ انشاء اللہ جلد ہی ہم اپنے تباہ شدہ شہروں کی تعمیر و احیاء کا کام بھی شروع کر رہے ہیں۔ بحیثیت ترک حکومت کے ہم اپنی ملّت کے ساتھ مِل کر اپنے زخموں پر مرہم رکھیں گے"۔

صدر رجب طیب ایردوان نے جی ایکس ٹاک سربراہی کانفرنس کے ٹرم چئیرمین متحدہ عرب امارات سمیت 100 سے زائد ممالک  سے موصول ہونے والے اتحاد و یکجہتی کے پیغامات  پر بھی شکریہ ادا کیا۔



متعللقہ خبریں