198 گھنٹوں بعد میں 2 افراد کو معجزاتی طور پر بچالیا گیا

ملبے تلے سے زندہ نکالے جانے والے افراد سے  کچھ حد تک دلوں کو ٹھنڈک  محسوس ہوتی ہے جبکہ معجزانہ  طور پر بچ جانے والے افراد پر ترکیہ بھر میں  لوگ اپنے جذباتی ہوجاتے ہیں

1946112
198 گھنٹوں بعد میں 2 افراد  کو معجزاتی طور پر بچالیا گیا

قہرامان  ماراش  کے مرکز میں آنے والے زلزلوں کے بعد، ٹیمیں زندگی اور موت کےمنہ میں  پھنسے ہوئے آفت زدگان کی مدد کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہیں۔

ملبے تلے سے زندہ نکالے جانے والے افراد سے  کچھ حد تک دلوں کو ٹھنڈک  محسوس ہوتی ہے جبکہ معجزانہ  طور پر بچ جانے والے افراد پر ترکیہ بھر میں  لوگ اپنے جذباتی ہوجاتے ہیں۔  

قہرامان ماراش کے وسطی   علاقے دُل قادر اولو میں زلزلے کے 198 ویں گھنٹے میں، 2 بھائیوں کو عمارت کے ملبے  تلے سے زندہ بچالیا گیا۔

قہرامان  ماراش   کے مرکز میں آنے والے زلزلوں جنہیں "صدی کی آفت" قرار دیا گیا ہے، زلزلے کے 9 ویں روز بھی  تلاش اور امداد کا سلسلہ جاری ہے۔

زلزلے کے 198 ویں گھنٹے میں ریسکیو  ٹیموں کی ایک بڑی تعداد  پنار اپارٹمنٹ کے ملبے پر کام کر رہی تھی، کہ وہاں سے  17 سالہ محمد انیس، ینینار،  اور اس کے بعد ان کے بڑے بھائی  21 سالہ باقی ینینار  کو ملبے تلے سے زندہ  نکال لیا گیا۔

زخمی بھائیوں کو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

گزشتہ ہفتے آنے والے 7.7 اور 7.6 شدت کے زلزلوں نے 10 صوبوں کو متاثر کیا، ہزاروں جانیں ضائع ہوئیں، اور اسے "صدی کی آفت"  قرار دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں