وقت کے خلاف آزماَش کی گھڑیوں میں امدادی ٹیموں کے معجزانہ معرکے

زلزلے کے بعد 132 گھنٹے گزرنے کے باوجود ملبے تلے سے زندہ انسانوں کو نکالنے کی کوششیں تا حال جاری ہیں

1945186
وقت کے خلاف آزماَش کی گھڑیوں میں امدادی ٹیموں کے معجزانہ معرکے
deprem'de kurtarilanlar.jpg
deprem'de kurtarilanlar.jpg
deprem kurtarma.jpg

ترکیہ میں  7.7 اور 7.6 شدت کے زلزلوں کے بعد امدادی ٹیمیں ملبے تلے زندگی اور موت کی جنگ لڑنے والے شہریوں تک پہنچنے کی سرتوڑ کوششوں میں مصروف  ہیں۔

امیدوں پر مبنی انتظار  جاری ہونے والے متاثرہ علاقوں  میں  ہر گزرتے لمحے   کسی نئے معجزے کی آس میں سخت جدوجہد کی جا رہی ہے۔

ایک 7 سالہ بچی، جو 131 گھنٹے تک خطائے  کے بیلن ضلع میں زلزلے سے تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے تلے دبی ہوئی تھی، کو زندہ نکال کر ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

ابرار کالونی کے ملبے پر کام کرنے والی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم   نے  ملبے تلے  ایک  شخص کے زندہ ہونے کا تعین  کیا، سخت محنت کے بعد ٹیموں نے 8 سالہ بچے  کو ملبے سے نکال  لیا، جسے فوری طور پر اسپتال پہنچا دیا گیا۔

رضاکاروں پر مشتمل سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم   نےآواز کا تعین کرنے کے آلے  کے ذریعے  صوبہ خطائے کے ضلع انتاکیا میں تباہ شدہ اپارٹمنٹ کے ملبے  کے نیچے ایک  زندہ خاتون کاتعین کیا۔

اس گروپ نے، جس میں تلاش اور بچاؤ کی ٹیمیں، فوجی اہلکار اور رضاکار شامل ہیں، نے ایک راہداری کھولی اور زلزلے سے  116 گھنٹے کے بعد عورت  تک رسائی کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

قاہرامان ماراش میں ٹیموں نے شہر کے مرکز میں ایک اپارٹمنٹ کی عمارت کے ملبے پر اپنا کام تیز کر دیا۔ سخت محنت کے نتیجے میں 20 سال کے نوجوان کو زلزلے کے 116 گھنٹے بعد ملبے سے بچا لیا گیا۔

قاہرامان ماراش  میں ملبے سے  116 گھنٹے بعد ایک اور 51 سالہ شخص کو زندہ بچا لیا گیا۔

قاہرامان ماراش کے اسی محلے میں ملبے میں تلاش اور بچاؤ کا کام جاری رکھتے ہوئے، ٹیموں نے 34 سالہ شامی شہری حسن کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کے لیے اپنا کام تیز کر دیا۔

117 گھنٹے بعد ملبے سے نکالے گئے زلزلہ زدگان کو ہسپتال لے جانے کے لیے طبی ٹیموں کے حوالے کر دیا گیا۔

خطائے میں زلزلے کے 119 گھنٹے بعد ملبے تلے دبے بچے کو زندہ نکال لیا گیا۔

زلزلہ  زدہ  کو ہسپتال لے جانے والی طبی ٹیموں کے حوالے کر دیا گیا۔

Hatay کے ایک محلے میں تلاش اور بچاؤ کی کوششوں کے دوران 119 ویں گھنٹے میں ایک بچے کو ملبے کے نیچے سے بچا لیا گیا، زخمی حالت میں ہونے والے بچے کو زیر علاج لے لیا گیا ہے۔

قاہرامان ماراش میں ملبے تلے دبی  70 سالہ  عورت کو ٹیموں کی بھرپور کوششوں سے 122 گھنٹے بعد بچا لیا گیا۔، ایک بلی کو بھی  116 گھنٹے بعد عمارت کے ملبے سے  نکالا گیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں