سینیئر و نامور ترک سیاستدان دینز بائیکال وفات پا گئے

ریپبلیکن پیپلز پارٹی کے موجودہ چیئرمین کمال کلچ دار اولو نے  انطالیہ سے ممبر اسمبلی  دینز بائیکال   کے انتقال کی اطلاع دی

1945132
سینیئر و نامور ترک سیاستدان دینز بائیکال وفات پا گئے

ریپبلیکن  پیپلز پارٹی کے سابق   چیئر مین   دینز بائیکال   وفات پا گئے۔

پارٹی کے موجودہ صدر کمال کلچ دار اولو نے  انطالیہ سے ممبر اسمبلی  دینز بائیکال   کے انتقال کی اطلاع دی ۔

کلچ دار اولو نے سماجی رابطون کے  پیج  پر  اس حوالے سے اپنے  پیغام میں کہا ہے کہ " بڑے  افسوس کے ساتھ کہنا  پڑ رہا ہے کہ ہمارے  چیئرمین جنرل ، ترکیہ اور ہماری ریپبلکن پیپلز پارٹی کے ہر دلعزیز،  انطالیہ سے ممبر اسمبلی، ہمارے با احترام  بزرگ دینیز بائیکال  وفات پا گئے ہیں۔ انہوں نے  جدوجہد سے بھری زندگی کی داستان  ہمارے لیے  ورثے میں چھوڑی ہے ۔میں پوری  قوم سے تعزیت کرتا ہوں۔ "

دوسری جانب  دینز بائیکال کی وفات کے بعد سیاستدانوں نے تعزیتی پیغامات جاری کیے ہیں۔

صدر رجب طیب ایردوان نے  دینز بائیکال کے اہل خانہ سے  ٹیلی فون پر تعزیت  کی۔

صدر ایردوان نے مرحوم کی اہلیہ اولجائے بائیکال اور دختر آصلی  بائیکال سے ٹیلی فون پر رابطہ قائم کرتے ہوئے  اپنے افسوس کا اظہار کیا ۔

ترک صدر نے سماجی رابطوں کے پیج پر اپنی  پوسٹ میں  لکھا ہے کہ" میں ترک سیاست کی اہم شخصیات میں سے ایک  سی ایچ پی کے سابق  چیئرمین،  سابق وزیر محترم  دینز بائیکال    کی مغفرت کا دعا گو ہوں، ان کے اہل خانہ اور چاہنے والوں سے تعزیت کرتا ہوں ۔

ترکیہ گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر مصطفی شن توپ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ  ہماری سیاسی ماضی کی اہم شخصیات میں شامل دینز بائیکال  کی وفات  کی اطلاع نے مجھے صدمہ پہنچایا ہے، میں ان کے اہل خانہ ، سی ایچ پی کے کارکنان سے تعزیت کرتا ہوں اور آپ کی مغفرت کا دعا گو ہوں۔

نائب صدر  فواد اوکتائے نے بھی   دینز بائیکال کی وفات پر تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی ہے۔

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ  اللہ تعالی   سی ایچ پی کے سابق  رہنما، سابق وزیر خارجہ ، میرے معزز  ہم شہری ، انطالیہ سے ممبر اسمبلی   دینز بائیکال   کو جنت فردوس نصیب فرمائے۔

آک پارٹی کے قائمقام  چیئرمین  بن علی  یلدرم نے  بھی اس حوالے سے اپنے پیغام میں اظہار تعزیت کیا ہے اور ان کے چاہنے والوں کے لیے صبر و جمیل کی دعا کی ہے۔

اے کے پارٹی کے ترجمان عمر چیلک  نے سوشل میڈیا پر اپنی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ "ہمیں دینیز بائیکال کی وفات پر افسوس  ہوا ہے، خدا ان پر رحم کرے۔ ہم ان کے اہل خانہ اور مداحوں سے تعزیت اور صبر کا اظہار کرتے ہیں۔"

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن  نے بھی سماجی رابطوں  کے ویب پیج پر اپنی پوسٹ میں  مندرجہ ذیل الفاظ کو جگہ دی ہے:"ترک سیاست   میں  نمایاں خدمات ادا کرنے والے ، تجربہ کار سیاستدان اور سرکاری  شخصیت ،  سی ایچ پی کے سابق   چیئرمین محترم  دینز بائیکال  کی وفات پر میں ان کے لیے دعائے مغفرت کرتا ہوں ، ان کے لواحقین، تمام تر چاہنے والوں اور سی ایچ پی  کے کارکنان    سے تعزیت کرتاہوں۔"

مرحوم دینز بائیکال نے1973 تا  1980 ،  1987 تا 199 کے عرصے میں  ممبر اسمبلی کے فرائض ادا کیے تھے۔  انہوں نے علاوہ ازیں وزیر خزانہ، وزیر توانائی، وزیر خارجہ اور نائب وزیر اعظم کے بھی فرائض ادا کیے تھے۔

بائیکال 1992 تا 1999 سی ایچ پی کے  چیئرمین  رہے تھے۔

17 برس بعد 30 ستمبرسن 2000  کو  ریپبلیکن پیپلز پارٹی  کے دوبارہ چیئر مین منتخب ہونے والے بائیکال نے مئی 2010  میں اپنے عہدے سے مستعفی ہونے تک   چیئرمین کی خدمات ادا کیں۔

 

 

 



متعللقہ خبریں