کئی دن گزر جانے کے  باوجود  ملبے تلے سے امید افزا معجزانہ خبریں

خطائے کی تحصیل انطاکیہ   میں زلزلے کے 101 گھنٹوں کے  بعد 30 سالہ شخص   اور شہر   دیار ِ بکر سے  ماں۔ بیٹے کو     ملبے تلے سے زندہ سلامت نکال لیا گیا

1944772
کئی دن گزر جانے کے  باوجود  ملبے تلے سے امید افزا  معجزانہ خبریں

 

ترکیہ  کو  کاری ضرب لگانے والے   ہولناک زلزلوں کے  بعد سینکڑوں   امدادی  ٹیمیں اور ہزاروں  رضاکار ملبے تلے سے  خوشی  کی اطلاعات دینے  کی کوششوں میں ہے۔

کئی دن گزر جانے کے  باوجود  ملبے تلے سے امیدوں کو  بڑھانے والی  معجزانہ خبریں موصول ہو رہی ہیں۔

خطائے کی تحصیل انطاکیہ   میں زلزلے کے 101 گھنٹوں کے  بعد 30 سالہ شخص   اور شہر   دیار ِ بکر سے  ماں۔ بیٹے کو     ملبے تلے سے زندہ سلامت نکال لیا گیا ہے۔

قاہرامان ماراش میں، ایک شخص کو 99 گھنٹے بعد، Hatay میں ایک شخص کو 98 گھنٹے بعد، اور 1.5 سالہ بچہ سمیت  اس  کے کنبے  کے 4 افراد کو  96 گھنٹے بعد ملبے تلے  سے زندہ  نکالنے میں کامیابی حاصل کر لی گئی ہے۔ Hatay میں 10 دن کے بچے اور اس کی ماں کو زلزلے کے 90 گھنٹے بعد ملبے سے بچا لیا گیا۔

غازی اینتپ میں ملبے تلے دبے 17 سالہ عدنان  نامی نوجوان کو 94 گھنٹے بعد بچا لیا گیا۔



متعللقہ خبریں