صدر رجب طیب ایردوان مسلمانوں کے ہیرو ہیں: جوہری بن عبدل

صدر رجب طیب ایردوان ہمارے لئے بھی قابل فخر انسان ہیں اور ہم انہیں مسلمانوں کا ہیرو کہہ سکتے ہیں: اسپیکر قومی اسمبلی جوہری بن عبدل

1939882
صدر رجب طیب ایردوان مسلمانوں کے ہیرو ہیں: جوہری بن عبدل

ملائیشیا قومی اسمبلی کے اسپیکر ڈاٹو جوہری بن عبدل نے کہا ہے کہ "صدر رجب طیب ایردوان مسلمانوں کے ہیرو ہیں"۔

ترکیہ قومی اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شن توپ نے، الجزائر میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم  پارلیمانی یونین کی 17 ویں کانفرنس کے دائرہ کار میں، ملائیشیا قومی اسمبلی کے اسپیکر بن عبدل کے ساتھ ملاقات کی۔

مذاکرات میں شن توپ نے بہترین دو طرفہ تعلقات پر طمانیت کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی رابطے اور تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم ملائیشیا کے ساتھ، جامع اسٹریٹجک اتحاد کے حامل دو طرفہ تعلقات کے دائرہ کار میں، تجارتی حجم میں  متوازن اور مزید اضافے کا ہدف رکھتے ہیں۔

مصطفیٰ شن توپ نے ترکیہ  میں 15 جولائی کے فیتو حملے کی یاد دہانی کروائی ا ور کہا ہے کہ مذکورہ تنظیم اپنی موجودگی کے ممالک کی قومی سلامتی کے لئے بھی خطرہ ہے۔ فیتو نے، بحیثیت نئی نسل دہشت گرد تنظیم کے، ممالک کو غیر مستحکم کر کے اپنی کاروائیوں میں اضافہ کیا اور تعلیمی اداروں اور سِول سوسائٹیوں کے پردے میں خود کو چھُپائے رکھا۔

انہوں نے فیتو کے خلاف جدوجہد میں ترکیہ کے ساتھ تعاون پر ممنونیت کا اظہار کیا اور  کہا ہے کہ ملائیشیا میں تاحال فیتو  رابطے کے حامل اسکول کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہم ملائیشیا سے اس مسئلے کو حل کرنے کے بھی منتظر ہیں۔

ملائیشیا قومی اسمبلی کے اسپیکر ڈاٹو  جوہری بن عبدل نے بھی کہا ہے کہ ہمیں فیتو کی ساخت کا ادراک ہو چکا ہے اور ہم ترکیہ  کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ "صدر رجب طیب ایردوان ہمارے لئے بھی قابل فخر انسان ہیں اور ہم انہیں مسلمانوں کا ہیرو کہہ سکتے ہیں"۔



متعللقہ خبریں