بلغاریہ کے لیے ترکیہ سیاحتی لحاظ سے ترجیحاتی ملک ہے : وزیر سیاحت ایلن دیمتروف

ایلن دیمتروف ان خیالات کا اظہار  استنبول میں انوسٹ بلغاریہ  ایجنسی کے زیر اہتمام "انٹرنیشنل بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم" سے خطاب کرتے ہوئے کیا

1938469
بلغاریہ کے لیے ترکیہ سیاحتی لحاظ سے ترجیحاتی ملک ہے : وزیر سیاحت ایلن دیمتروف

بلغاریہ کے وزیر سیاحت ایلن دیمتروف نے کہا کہ ترکی سیاحت میں ان کا ملک کا ترجیحی شراکت دار ہے۔

ایلن دیمتروف ان خیالات کا اظہار  استنبول میں انوسٹ بلغاریہ  ایجنسی کے زیر اہتمام "انٹرنیشنل بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم" سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

دیمتروف نے کہا کہ "ترکی سیاحت کے شعبے میں بلغاریہ کا بنیادی شراکت دار ہے" اور موجودہ مشکلات کے پیش نظر دوطرفہ تعلقات کی اہمیت مزید مضبوط ہو جائے گی۔

دیمتروف نے کہا کہ وہ دو ہفتے بعد استنبول میں بلغاریہ-ترک مشترکہ سیاحتی کمیٹی کا چوتھا اجلاس منعقد کریں گے۔

 

انہوں نے کہا کہ  ترکیہ حالیہ برسوں میں بلغاریہ  سے آنے والے سیاحوں کی تعداد میں تیسا بڑا ملک ہے۔  یہ اعداد و شمار واضح طور پر ظاہر کرتے ہیں کہ  ٹورازم مارکیٹ بہت متحرک ہے اور اسے مزید بہتر بناتے ہوئے مزید فروغ دیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ماہ  فروری سے ترکیہ میں   بلغاریہ کے سیاحتی اتاشی کو تعین کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں