صوبہ برصا  نے ترکیہ صدی  کا مرکزی  شہر بننے  کی تیاریاں کر رکھی ہیں

یہ شہر آئندہ کے دور  میں ترکیہ صدی کے چمکتے دمکتے ستارے کی ماہیت اختیار کرے گا

1936086
صوبہ برصا  نے ترکیہ صدی  کا مرکزی  شہر بننے  کی تیاریاں کر رکھی  ہیں
erdogan bursa'da.jpg

صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ  صوبہ برصا  نے ترکیہ صدی  کا مرکزی  شہر بننے  کی تیاریاں کی ہیں۔

صدر ایردوان نے برسا میں مکمل ہونے والے منصوبوں کی اجتماعی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

ایردوان نے زور دیتے ہوئے  کہا کہ برصا، جس نے عالمی خانہ بدوش کھیلوں کی میزبانی کی، گزشتہ سال ترک دنیا کے ثقافتی دارالحکومت کے عنوان سے کامیابی کے ساتھ نمائندگی کی، اس موقع پر دنیا کے سامنے اپنا نام روشن کیا،  یہ شہر آئندہ کے دور  میں ترکیہ صدی کے چمکتے دمکتے ستارے کی ماہیت اختیار کرے گا۔  ہم اس شہر کو سرمایہ کاری، نئے شہہ پاروں اور نئی خدمات کے ساتھ آراستہ کرتے رہیں گے۔

اس بات کا اظہار کرتے ہوئے کہ برصا ترکیہ صدی کا انجن  شہر بننے کے لیے تیار ہو رہا ہے، صدر ایردوان نے کہا کہ صنعت، تجارت، زراعت، سمندر، پہاڑ، سبزہ اور امن کوئی ایسا مسئلہ نہیں ہے جس پر اس شہر میں قابو نہ پایا جا سکے۔   یہاں اگر ضرورت  ہے تو صرف اس امر کی برصا ہمارا ساتھ دیتا رہے۔

 

 



متعللقہ خبریں