ترکیہ سے چین کے لیے براہ راست پروازیں بحال کردی گئیں

قرنطینہ کے خاتمے کے بعد، پہلی بین الاقوامی پرواز کے  8 جنوری کو چین کے ہوائی اڈوں پر پہنچنے  کے بعد  ترکیہ سے پہلی طے شدہ پرواز کا آغاز ہوگیا ہے

1930486
ترکیہ سے چین کے لیے براہ راست پروازیں بحال کردی گئیں

نئی قسم کی کورونا وائرس (کوویڈ 19) کی وبا کے آغاز کے بعد چین  کی جانب سےما رچ 2020 میں سرحدی کنٹرول کے اقدامات اٹھانے کے بعد  استنبول سے چین کے لیے پہلی پرواز کا آغاز ہوگیا ہے ۔

قرنطینہ کے خاتمے کے بعد، پہلی بین الاقوامی پرواز کے  8 جنوری کو چین کے ہوائی اڈوں پر پہنچنے  کے بعد  ترکیہ سے پہلی طے شدہ پرواز کا آغاز ہوگیا ہے۔

چینی فضائی کمپنی چائنا سدرن ایئر لائنز نے وبائی امراض کے بعد استنبول سے گوانگزو کے لیے 240 مسافروں کے ساتھ پہلی پرواز کی۔

پہلی پرواز کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی اے ایوی ایشن ڈویلپمنٹ کے ڈائریکٹر ماجد خان نے کہا کہ ووہان کے بعد استنبول سے گوانگزو کے لیے پروازیں شروع  کردی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یورپ کے سب سے بڑے ہوائی اڈے استنبول ایئرپورٹ سےپرروازیں کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ استنبول ہوائی اڈے میں چینی مسافروں کے لیے  بڑی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں  جن میں چینی بولنے والے عملے سے لے کر چینی  زبان میں سمت بتانے والے  بورڈ بھی آویزاں  ہیں۔



متعللقہ خبریں