دفاعی صنعت  کے شعبے میں قوم کو نئی خوشخبریاں  دینے کا سلسلہ جاری رکھیں گے: صدر ایردوان

صدر ایردوان نے ان خیالات کا اظہار  نیو جنریشن سٹارم ہووٹزر ڈلیوری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ  کہ آج ترکی کی مسلح افواج کو 6 نئی نسل کے طوفان ہووٹزر فراہم کیے گئے

1930013
دفاعی صنعت  کے شعبے میں قوم کو نئی خوشخبریاں  دینے کا سلسلہ جاری رکھیں گے: صدر ایردوان
erdogan firtina obus.jpg
erdogan firtina obus.jpg

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ وہ 2023 میں دفاعی صنعت  کے شعبے میں قوم کو نئی خوشخبری  دینے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

صدر ایردوان نے ان خیالات کا اظہار  نیو جنریشن سٹارم ہووٹزر ڈلیوری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ  کہ آج ترکی کی مسلح افواج کو 6 نئی نسل کے طوفان ہووٹزر فراہم کیے گئے، ایردوان نے کہا کہ وہ آنے والے عرصے میں اس تعداد کو 140 تک بڑھا دیں گے۔

ایردوان نے  کہا کہ  نئی نسل کے طوفان ہوئٹزر کے اس وقت انوینٹری میں موجود ماڈلز کے مقابلے میں  برتری حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ  انہوں نے نئے سسٹم   کے تحت ترکیہ کا  دفاعی صنعت میں   غیر ملکی انحصار کو کم کردیا ہے۔ ایردوان نے کہا کہ انہوں نے دوسرے اسٹریٹجک منصوبوں، خاص طور پرالتائے ٹینکوں  میں رفتار کی طرف خصوصی توجہ دی ہے۔

ایردوان نے  کہا کہ  ترکیہ  کے مسلح ڈرانز نے وسیع علاقوں  میں  حاصل کردہ  کامیابیوں کی بدولت  جنگ ​​کے  طریقہ کار ہی تبدیل  کرکے رکھدیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  وہ  ترکیہ کے پہلے ڈران بحری جہاز اناطولیہ  کواس سال خدمت کے لیے پیش کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اناطولیہ  بحری جہاز میں نصب کیے جانے والے Bayraktar TB3 اپنی پہلی پرواز  کرے گا جبکہ  گیوک بے  ہیلی کاپٹر جنڈا مری کے  توسط سے استعمال کیا جائے  گا۔  انہوں نے کہا کہ ترکیہ کا اٹیکنگ  ہیلی کاپٹر اپنی پہلی پرواز کا آغاز کرے گا۔  ہم  نے سال 2023  میں طوفان ہاوِٹزر ڈلیوری تقریب سےخوشخبری دینے کا جو سلسلہ  جاری رکھا  ہے اسے آئندہ سال بھی جاری رکھا جائے گا۔  



متعللقہ خبریں