ترکیہ اس وقت دنیا میں پُرامن جزیرہ بن چکا ہے : فخر الدین آلتون

فخرالدین التون نے ان خیالات کا اظہار   دارالحکومت انقرہ میں تاریخ کی آئینہ دار  "مشکل سال" کے عنوان سے نمائش کا افتتاح  کرتے ہوئے کیا

1924153
ترکیہ  اس وقت دنیا میں پُرامن جزیرہ بن چکا ہے : فخر الدین آلتون

صدر کے اطلاعاتی امور  کے ڈائریکٹر فخر الدین آلتون نے کہا کہ دنیا میں توانائی کا بہت سنگین بحران ہے اور ترکیہ نے توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے ملک کو توانائی کے مرکز میں تبدیل کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے ہیں۔

فخرالدین التون نے ان خیالات کا اظہار   دارالحکومت انقرہ میں تاریخ کی آئینہ دار  "مشکل سال" کے عنوان سے نمائش کا افتتاح  کرتے ہوئے کیا۔

1970 کی دہائی میں دنیا میں توانائی کے بحران کی یاد دلاتے ہوئےآلتون نے کہا کہ ان سالوں میں ترکیہ بہت سے سماجی اور اقتصادی مسائل سے بھی نبرد آزما تھا۔

آلتون نے کہا کہ "1970 کی دہائی دنیا میں توانائی اور تیل کے شدید بحرانوں کے دور تھے اور ترکیہ بھی ان بحرانوں سے بہت زیادہ متاثر ہوا تھا۔

اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ آج دنیا میں توانائی کا بہت سنگین بحران ہےآلتون نے کہا کہ آج کا ترکیہ توانائی کے اس بحران پر قابو پا رہا ہے، یہاں تک کہ ترکیہ  توانائی کا مرکز بننے  کے لیے اہم اقدامات اٹھا رہا ہے جو اس سے قبل کبھی بھی ممکن نہ تھا۔

آلتون نے اس بات پر زور دیا کہ ترکیہ میں   2002 کے بعد  بڑے پیمانے پر تبدیلیاں ہوئی ہیں  اور  آج  یہ ملک  دنیا میں بحرانوں کے باوجود ی استحکام کا جزیرہ  بنا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ آج ایک مستحکم طاقت ہے جو علاقائی امن اور عالمی امن کی خدمت کر رہا ہے۔



متعللقہ خبریں