پناہ گزینوں کا  مسئلہ ایک عالمی مسئلہ ہے: اسپیکر مصطفیٰ شَن توپ

مصطفیٰ شَن توپ  نے ان خیالات کا اظہار  دارالحکومت انقرہ میں بلغاریہ کی پارلیمنٹ کے سپیکر ویجدی راشیدوف سے ملاقات کرنے کے بعد   مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا

1920875
پناہ گزینوں کا  مسئلہ ایک عالمی مسئلہ ہے:  اسپیکر مصطفیٰ شَن توپ

ترکیہ کی قومی اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شَن توپ نے کہا کہ پناہ گزینوں کا  مسئلہ ایک عالمی مسئلہ ہے۔

مصطفیٰ شَن توپ  نے ان خیالات کا اظہار  دارالحکومت انقرہ میں بلغاریہ کی پارلیمنٹ کے سپیکر ویجدی راشیدوف سے ملاقات کرنے کے بعد   مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا  اور کہا کہ  24 فروری کو شروع ہونے والی روس-یوکرین جنگ کے ساتھ بڑھتی ہوئی امیگریشن کی طرف توجہ مبذول کروائی۔

مصطفیٰ شَن توپ نے کہا کہ پناہ گزینوں  سے متعلق  کانفرنس  میں   یورپی پارلیمنٹیرینز کی شرکت سے اجلاس مفید ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ "ہم جانتے ہیں کہ خاص طور پر یوکرین سے  پناہ گزینوں کی ہجرت نے یوکرین کے پڑوسی ممالک اور بعد میں تمام یورپی ممالک میں ہجرت کا مسئلہ پیدا کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  کہ نقل مکانی کا مسئلہ علاقائی نہیں بلکہ عالمی ہے، مصطفیٰ شَن توپ نے کہا کہ اس کا حل بھی عالمی ہونا چاہیے۔

مصطفیٰ شَن توپ نے کہا کہ ہم نے، بطور ترکیہ ، ہمیشہ کہا ہے کہ اس مسئلے کا بوجھ صرف چند ممالک تک  محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ  یہ ایک عالمی مسئلہ ہے اور اس کا عالمی حل نکالنا چاہیے۔

 

بلغاریہ کی پارلیمنٹ کے سپیکر رشیدوف نے بھی امیگریشن کے خلاف جنگ میں ترکیہ کی کامیابی کی طرف توجہ مبذول کروائی۔



متعللقہ خبریں