ترکیہ اپنے چمکتے دمکتے ستارے کے ساتھ طاقت حاصل کرتا جا رہا ہے، صدر ایردوان

ترکیہ صدی کی آپ سب کے ہمراہ  نشاط کیے جانے والے سال 2023 میں جمہوریہ ترکیہ کی صد سالہ  سالگرہ کے بعد اپنے ملک کو دنیا کی 10 بڑی اقتصادیات میں مل کر   شامل کریں گے

1920226
ترکیہ اپنے چمکتے  دمکتے ستارے کے ساتھ طاقت حاصل کرتا جا رہا ہے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ہر عالمی بحران کے ساتھ، جیسے جیسے دنیا میں سیاسی اور اقتصادی توازن کچھ زیادہ بدلتا ہے، ترکیہ اپنے چمکتے ستارے کے ساتھ طاقت حاصل کرتا رہتا ہے۔

ماردین میں اجتماعی افتتاحی تقریب میں اپنے خطاب میں صدر ایردوان نے کہا کہ گزشتہ 20 سالوں میں  اس شہر میں 48 بلین لیرا کی عوامی سرمایہ کاری کے ساتھ تمام شعبوں میں ماردین کی ترقی  میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

کھارامان-ادانہ –غازی انتیپ ہائی اسپیڈ ٹرین منصوبے کو ماردین تک توسیع دینے کی منصوبہ بندی ہونے کا ذکر کرنے والے ایردوان نے کہا کہ 30 لاکھ مسافروں کی گنجائش کے ساتھ ایک نئی ٹرمینل عمارت تعمیر کیے جانے والے ماردن ہوائی اڈے کا  نام نوبل انعام یافتہ پروفیسر ڈاکٹر عزیز سنجار کے طور  پر تبدیل کر دیا جائے گا۔

آج  تیل کے 3 کنووں کا افتتاح کرنے کی وضاحت کرنے والے جناب ایردوان نے کہا کہ  ہم" ترکیہ صدی کی آپ سب کے ہمراہ  نشاط کیے جانے والے سال 2023 میں جمہوریہ ترکیہ کی صد سالہ  سالگرہ کے بعد اپنے ملک کو دنیا کی 10 بڑی اقتصادیات میں مل کر   شامل کریں گے۔

انہوں نے   بتایا کہ  عالمی بحران کے باعث دنیا کے سیاسی و معاشی توازن میں  بگاڑ آیا  ہے تو ترکیہ  ایک چمکتے دمکتے ستارے کی بدولت اپنی طاقت میں روز بروز اضافہ کر رہا ہے۔

دریں اثنا ترک صدر نے سماجی رابطوں کے پیج پر  ماردین  کی مقامی و ثقافتی اقدار  سمیت  شہر میں کی گئی سرمایہ کاری  کو جگہ دینے والی ایک ویڈیو کلپ بھی شیئر کی ہے۔

ترکیہ صدی گیت کو ترکی، کردی، عربی اور سریانی زبانوں میں صدا بند کردہ اس ویڈیو کلپ میں صدر ایردوان نے  بھی اسی گیت کے بول پڑھ کر سنائے ہیں۔

جناب ایردوان نے اپنی پوسٹ میں  لکھا ہے کہ  "ماردین ترکیہ صدی  کی نشاط اور 2023 میں ایک محفوظ، پرامن اور خوشحال ترکیہ کی راہ ہموار کرنے کے لیے تیار ہے۔"



متعللقہ خبریں