F-16 طیاروں کی خریداری کے حوالے سے منفی عنصر کی عدم موجودگی ایک مثبت پیش رفت ہے: چاوش اولو

میولود چاوش اولو  نے ان خیالات کا اظہار  استنبول میں مالدووا  کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نکو پوپیسکو سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب  کرتے ہوئے کیا

1916032
F-16 طیاروں کی خریداری کے حوالے سے منفی عنصر کی عدم موجودگی ایک مثبت پیش رفت ہے: چاوش اولو

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  نے کہا کہ امریکہ کے ایوان نمائندگان میں ووٹنگ کے لیے پیش کیے جانے والے نیشنل ڈیفنس اتھارٹی کے قانون کے حتمی متن میں ترکیہ کی جانب سے F-16 طیاروں کی خریداری کے حوالے سے منفی عنصر کی عدم موجودگی ایک مثبت پیش رفت ہے۔

میولود چاوش اولو  نے ان خیالات کا اظہار  استنبول میں مالدووا  کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نکو پوپیسکو سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب  کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے چاووش اولو نے کہا کہ F-16 کے معاملے پر امریکہ کے ساتھ بات چیت تعمیری رہی ہے ، امریکی ایوان نمائندگان میں ترکیہ سے F-16 کی خریداری کو محدود کرنے  سے متعلق کوئی منفی   پیش رفت دیکھنے کو نہیں ملی ہے۔

چاووش اولو نے کہا کہ امریکی انتظامیہ نے بھی اپنی دو طرفہ ملاقاتوں اور بیانات میں ترکیہ سے F-16 طیاروں کی خریداری کی مکمل حمایت کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ نیٹو  کے بھی مفاد میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے انڈونیشیا کے بالی میں منعقدہ G20 سربراہی اجلاس میں صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات  کے دوران بھی اپنی حمایت کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کانگریس کا کردار بھی اہم ہے۔ اس لیے، کانگریس کا کردار بھی مثبت ہونا چاہیے۔ بالآخر، یہ ایک مثبت پیش رفت ہے کہ اس قومی دفاعی اختیار کے قانون کے حتمی متن میں کوئی منفی عنصر نہیں ہے جسے ووٹنگ  کے لیے پیش کیا جائے۔ ہم اس کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  اب اسے حتمی شکل دینے کی ضرورت ہے۔ اس قانون کو بھی منظور کرنے کی ضرورت ہے۔ ہماری F-16 طیاروں کی خریداری اور موجودہ طیاروں کی جدید کاری کو اب حتمی شکل دینے کی ضرورت ہے۔

چاوش اولو  نے کہا کہ ترکیہ نے ایف 16  کی  مشروط   حوالگی  سے کسی قسم کا کوئی فائدہ نہ ہونے سے پہلے ہی آگاہ کردیا تھا۔

  

 

 

 

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں