ترکیہ کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے: امریکہ

جان کربی  نے یومیہ پریس بریفنگ  کے دوران شمالی شام میں پی کےکے  کے خلاف آپریشنز کے بارے میں کہا کہ  ترکیہ دہشت گردانہ حملوں سے متاثر رہا ہے جسے اپنی عوام کے تحفظ اور سرحدی دفاع  کا حق حاصل ہے

1912336
ترکیہ کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے: امریکہ

 وائٹ ہاوس کی قومی سلامتی کونسل کے مشیر جان کربی نے کہا ہے کہ  دہشتگردی کے خلاف ترکیہ کو اپنے دفاع کا حق ہے ۔

 جان کربی  نے یومیہ پریس بریفنگ  کے دوران شمالی شام میں پی کےکے  کے خلاف آپریشنز کے بارے میں کہا کہ  ترکیہ دہشت گردانہ حملوں سے متاثر رہا ہے جسے اپنی عوام کے تحفظ اور سرحدی دفاع  کا حق حاصل ہے ۔

یاد رہے کہ جان  کربی نے گزشتہ دنوں اپنے بیان میں کہا تھا کہ  ترکیہ کی جنوبی سرحدوں پر دہشتگردی کے خطرات منڈلا رہے ہیں جن کے خلاف اسے اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔

 



متعللقہ خبریں