مصر کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے دو طرفہ روابط کا سلسلہ جاری ہے، نائب صدر ترکیہ

"تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے مصر کے ساتھ ہمارے رابطے دونوں فریقین کی مشترکہ مرضی، مشترکہ مفادات اور باہمی احترام کے دائرے میں جاری ہیں۔"

1911353
مصر کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے دو طرفہ روابط کا سلسلہ جاری ہے، نائب صدر ترکیہ

نائب صدرفواد اوکتائے  کا کہنا ہے   کہ مصر کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے رابطے دونوں فریقوں کی مشترکہ مرضی، ان کے باہمی مفادات اور باہمی احترام کے دائرے میں جاری ہیں۔

جناب اوکتائے  نے ترکیہ  گرینڈ نیشنل اسمبلی  میں ممبران  اسمبلی کے سوالات کے جوابات دیئے۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں ترکیہ کے تعاون کو ترجیح دینے والے رویے کے نتیجے میں متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور اسرائیل کے ساتھ دو طرفہ تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ "تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے مصر کے ساتھ ہمارے رابطے دونوں فریقین کی مشترکہ مرضی، مشترکہ مفادات اور باہمی احترام کے دائرے میں جاری ہیں۔"

نائب صدر نے مزید  کہا کہ"ہمارے ملک اور قوم کے مفادات کا  جو بھی تقاضا ہے وہ  ہم نے کیا اور کر رہے ہیں۔ جس طرح ہم آذربائیجان کی آبائی جنگ میں  طاقتور ور ترین طریقے سے  حصہ لے  کر  بعد میں خطے میں استحکام کے لیے آرمینیا کے ساتھ  آذربائیجان کے ہمراہ  باہمی  تعلقات کو معمول پر لانے کے عمل کی حمایت کرتے ہیں، اسی طرح ہم میز اور میدان میں جو بھی راستہ ہماری قوم کے حق میں ہے اس کی طرف رجوع کرتے رہیں گے۔"



متعللقہ خبریں