صدر ایردوان کا ملائیشیا کے نو منتخب وزیراعظم انور ابراہیم کو مبارکباد کا پیغام

ایوان صدر کے ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، صدر ایردوان نے انور ابراہیم کو ان کی قیادت میں اتحاد کی انتخابی کامیابی اور وزیر اعظم کے طور پر ان کی تقرری پر مبارکباد دی

1910805
صدر ایردوان کا ملائیشیا کے نو منتخب وزیراعظم انور ابراہیم کو مبارکباد  کا پیغام

صدر رجب طیب ایردوان نے ملائیشیا کے وزیر اعظم کے طور پر تقرری کے موقع پر انور ابراہیم سے ٹیلی فون پر رابطہ قائم کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ہے۔

ایوان صدر کے ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، صدر ایردوان نے انور ابراہیم کو ان کی قیادت میں اتحاد کی انتخابی کامیابی اور وزیر اعظم کے طور پر ان کی تقرری پر مبارکباد دی۔

صدر ایردوان نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ترکی اور ملائیشیا کے درمیان قریبی تعاون باہمی اعتماد کی بنیاد پر نئے دور میں مزید مضبوط ہوگا۔



متعللقہ خبریں