روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو کا وزیر قومی دفاع حلوصی آقار سے ٹیلی فونک رابطہ

وزارت قومی دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان  میں کہا گیا ہے کہ شوئیگو کے ساتھ آقار کی فون کال میں دو طرفہ اور علاقائی دفاع اور سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

1910727
روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو کا وزیر قومی دفاع حلوصی آقار سے ٹیلی فونک رابطہ

روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو  کی  وزیر قومی دفاع حلوصی آقار سےٹیلی فونک  رابطے کے  دوران کہا ہے کہ  دہشت گرد تنظیموں کو  غیر فعال  کرنا ترکی کی اولین ترجیح ہے۔

آقار نے شوئیگو کے ساتھ ٹیلی فون پر بات  چیت  کی ہے۔

 وزارت قومی دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان  میں کہا گیا ہے کہ شوئیگو کے ساتھ آقار کی فون کال میں دو طرفہ اور علاقائی دفاع اور سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 بات چیت  کے دوران وزیر دفاع آقار نے کہا کہ "شمالی شام کے تناظر میں، خطے کو غیر مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کی بستیوں اور شہریوں کو نشانہ بنانے والی کاروائیوں کے خلاف بڑھتے ہوئے ہراساں کرنے اور حملوں کے خلاف ضروری جواب دیا گیا ہے اور دیا جائے گا۔ "

اس کے علاوہ، ایک بار پھر اس بات پر زور دیا گیا کہ دہشت گردی کے خطرے اور راہداری کی مستقل روک تھام اور دہشت گرد تنظیموں کو  غیر فعال  کرنا ترکی کی اولین ترجیحات ہیں اور یہ کہ اس معاملے پر پہلے طے پانے والے معاہدوں کی تعمیل انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

یوکرین کے تناظر میں، اناج کے اقدام کی توسیع میں شراکت اور تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، جس نے خوراک کے عالمی بحران کو حل کرنے میں بڑا کردار ادا کیا ہے۔



متعللقہ خبریں