ترک اسپیکر اسمبلی کو ترکمانستان کا سرکاری نشان

میں اس نشان کو ترکیہ اور ترکمانستان کے مابین  مضبوطی  حاصل کرنے والے  تعلقات کا ایک ٹھوس  مظہر  تصور کرتا ہوں، شنتوپ

1907988
ترک اسپیکر اسمبلی کو ترکمانستان کا سرکاری نشان

ترکیہ گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر  مصطفیٰ شنتوپ کو ترکمانستان کی نیشنل کونسل کے صدر، ترکمانستان کے سابق صدر قربان گولو  بردی محمدوف نے"سرکاری امتیازی نشان"پیش کیا۔

بردی محمدوف نےعاشق  آباد  کا دورہ کرنے والے مصطفی شنتوپ  کو"آزاد ترکمانستان سے ان کی عظیم محبت کے صلے میں" یہ سرکاری تمغہ    عطا کیا۔

یہ تمغہ، جو پہلی بار کسی پارلیمانی اسپیکر کو پیش کیا گیا، ترکمانستان اور دیگر ریاستوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے درمیان اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کے فروغ میں کیے گئے تعاون کے لیے دیا جاتا ہے۔

شنتوپ نے اس  اہم اعزاز   سے نوازے جانے پر  بردی مہمدووف اور صدر سردار بردی مہمدووف  کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ  میں اس نشان کو ترکیہ اور ترکمانستان کے مابین  مضبوطی  حاصل کرنے والے  تعلقات کا ایک ٹھوس  مظہر  تصور کرتا ہوں ، میں   دونوں ممالک کے     باہمی روابط کو مزید آگے لیجانے کے  لیے دل و جان سے محنت کروں گا۔



متعللقہ خبریں