شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی مبصر رکنیت پر اسپیکرِ اسمبلی کا تہنیتی پیغام

قبرص ہمارا قومی  دعوی  ہےاور ترکیہ ہمیشہ قبرص کے حق بجانب دعوے کی حمایت جاری رکھے گا

1905603
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی مبصر رکنیت پر اسپیکرِ اسمبلی کا تہنیتی پیغام

ترکیہ گرینڈ نیشنل اسمبلی  کے اسپیکر مصطفی شنتوپ نے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کو ترک مملکتوں کی تنظیم میں مبصر رکن کی حیثیت   کی منظوری   پر مبارکباد پیش کی ہے۔

اسپیکر شنتوپ نے  اس حوالے سے اپنی ٹویٹ میں  لکھا  ہے کہ"میں شمالی قبرصی  ترک جمہوریہ کو ترک ریاستوں کی تنظیم میں بطور مبصر رکن قبول کیے جانے پر مبارکباد دیتا ہوں اور خصوصی  طور پر ہمارے صدر رجب طیب ایردوان سمیت اس ضمن میں  جدوجہد کرنے والوں  کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ۔ مجھے امید ہے کہ ترک ریاستوں کی پارلیمانی اسمبلی کے اجلاس میں ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ قبرص ہمارا قومی  دعوی  ہےاور ترکیہ ہمیشہ قبرص کے حق بجانب دعوے کی حمایت جاری رکھے گا۔"



متعللقہ خبریں