ترک سرمایہ کاری فنڈ جلد ہی فعال ہو جائے گا: ایردوان

صدر نے اوزبکستان کے شہر سمر قند میں منعقدہ وسطی ایشیائی ترک ریاستوں کے  نویں سربراہی اجلاس کے دوران کہا کہ حق بجانب مزاحمت  اور بحالی امن کی کوششوں میں ہم آذربائیجان کے ساتھ ہیں جبکہ ترک سرمایہ کاری فنڈ جلد ہی فعال ہو جائے گا

1904982
ترک سرمایہ کاری فنڈ جلد ہی فعال ہو جائے گا: ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  نے کہا ہے کہ  ترک سرمایہ کاری فنڈ جلد ہی فعال ہو جائے گا۔

 صدر نے اوزبکستان کے شہر سمر قند میں منعقدہ وسطی ایشیائی ترک ریاستوں کے  نویں سربراہی اجلاس  میں شرکت کی ۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ حق بجانب مزاحمت  اور بحالی امن کی کوششوں میں ہم آذربائیجان کے ساتھ ہیں،  یوکرین -روس جنگ کے خاتمے کےلیے بھی کوششیں کر رہے ہیں جبکہ غذائی بحران سے نمٹنا بھی ہمارے ایجنڈے کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، سال 2014 سے اب تک ترکیہ  سب سےزیادہ مہاجرین کو پناہ دینے والا ملک بن چکا ہے،اس وقت  پچاس لاکھ مہاجرین ترکیہ میں موجود ہیں،غیر قانونی تارکین وطن کے قافلوں کو روکنے کےلیے ہمیں مشترکہ تعاون کوبڑھانا ہوگا جس کےلیے  مشترکہ سلامتی کےافکار کو فروغ دینے کی ضرورت ہوگی ۔

 صدر نے یہ بھی کہا کہ  ترک سرمایہ کاری فنڈ جلد ہی فعال ہو جائے گا۔



متعللقہ خبریں