شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  کو تسلیم  کروانے کا  وقت آن پہنچا ہے: نائب صدر فواد اوکتائے

ترکش ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن (TRT) کی خبروں کی نشریات میں حصہ لیتے ہوئے، Fuat Oktayنائب صدر فواد اوکتائے  نے  شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کو تسلیم کروانے کے حوالے سے  ترکہ ی کی کوششوں کے بارے میں جائزہ  پیش کیا

1905218
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  کو تسلیم  کروانے کا  وقت آن پہنچا ہے: نائب صدر فواد اوکتائے

نائب صدر فواد اوکتائے  نے کہا کہ اب  شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  کو تسلیم  کروانے کا  وقت آن پہنچا ہے۔

ترکش ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن (TRT) کی خبروں کی نشریات میں حصہ لیتے ہوئے، Fuat Oktayنائب صدر فواد اوکتائے  نے  شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کو تسلیم کروانے کے حوالے سے  ترکہ ی کی کوششوں کے بارے میں جائزہ  پیش کیا۔

انہوں نے اس موقع پر  صدر رجب طیب ایردوان  کے  ماہ  ستمبر میں اقوام متحدہ   میں  دیے گئے بیان  جس میں انہوں نے کہا تھا کہ  "ہم بین الاقوامی برادری کو ترک قبرص کے ظلم و ستم کو ختم کرنے اور جلد از جلد TRNC شاملی قبرصی ترک جمہوریہ کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کی دعوت دینے کی یاد دہانی کروائی ۔

انہوں نے کہا کہ  شمالی  قبرصی  ترک جمہوریہ ، ترکیہ  کی مشرقی بحیرہ روم کی پالیسی کے دفائرہ کار میں  ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ترکی کی سلامتی کے ساتھ ساتھ   شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  کی سلامتی کے لیے بھی ایک ناگزیر شرط ہے۔ دوسرے لفظوں میں، ہم ایک ایسی مساوات کے بارے میں بات کر رہے ہیں جس میں  شمالی قبرصی  ترک جمہوریہ   کے بغیرترکیہ کا وجودمکمل نہیں اور اسی طرح  ترکیہ  کے بغیر شمای قبرصی ترک جمہوریہ کا وجودمکمل  نہیں۔

فواد اوکتائے  کہا کہ  اگرچہ ترک قوم نے قبرص کے تمام حل کے منصوبوں  کے لیے  منظوری دی ٹھی  لیکن  کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا، اور اب واحد حل دو خودمختار اور مساوی ریاستوں کے ڈھانچے میں مضمر ہے۔

انہوں نے کہا کہ  صدر ایردوان  نے اقوام متحدہ سے پوری دنیا  کو شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کو   تسلیم کرنے کی اپیل کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ  اب ہم یہ کام اس ملک کو تسلیم کرواتے ہوئے کریں  اور اب اس ملک کو تسلیم کرنے کا وقت آن پہنچا  ہے۔



متعللقہ خبریں