ہم پر سامراجیت کا الزام لگانے سے قبل فرانس اپنے ماضی پر نظر ڈالے:عمر چیلیک

انصاف و ترقی پارٹی کے ترجمان عمر چیلیک نے ترکیہ کے افریقہ میں سامراجی طاقت بننے کا الزام لگانے پر فرانسیسی صدر امانویل ماکروں  کی سر زنش کی اور کہا کہ فرانس ماضی پر نظر ڈالے تو بہتر ہوگا

1903710
ہم پر سامراجیت کا الزام لگانے سے قبل فرانس اپنے ماضی پر نظر ڈالے:عمر چیلیک

انصاف و ترقی پارٹی کے ترجمان عمر چیلیک نے ترکیہ کے افریقہ میں سامراجی طاقت بننے کا الزام لگانے پر فرانسیسی صدر امانویل ماکروں  کی سر زنش کی ہے۔

عمر چیلیک نے اپنی ٹویٹ میں  کہا کہ ماضی میں افریقہ پر تسلط کی مہر لگانے والے فرانس کی وجہ سے افریقیوں نے کتنے مصائب جھیلے ہیں جو کہ تاحال جاری ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ  فرانسیسی صدر ماکروں کی جانب سے ترکیہ کا افریقہ میں ایک سامراجی طاقت بننے سے متعلق بیان قابل مذمت ہے،صدر ایردوان  افریقہ میں  مساوی اور اشتراکی بنیادوں پرمبنی نظریئے اور تعلقات کو فروغ دے رہے ہیں جبکہ ماکروں  افریقہ کو اپنی ملکیت سمجھتے ہوئے تسلط پسندانہ ذہنیت کا کھلا پرچار کر رہے ہیں۔ فرانسیسی کمپنی کا شام میں داعش اور پی کےکے کی مدد کرنا ہمارے سامنے ہے جس پر فرانسیسی صدر ترکیہ سے معذرت کے بجائے سامراجی طاقت بننے کا الزام لگا رہے ہیں جو کہ ایک فاش غلطی ہے۔اُن کی  خارجہ پالیسی کا  ترک مخالف ہونا اس بات کا غماز ہے جو کہ نیٹو اتحاد کو درپیش ضروری تعاون کو بھی نقصان دے سکتا ہے۔

 یاد رہے کہ  فرانسیسی صدر ماکروں نے مصر میں منعقدہ ماحولیاتی کانفرنس سے قبل ایک سوال کے جواب میں ترکیہ،چین اور روس پر الزام لگایا تھا کہ یہ ممالک افریقہ میں سامراجی طاقت بننا چاہتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں