ترکیہ کا ایتھوپیا حکومت اور باغی ٹائیگرے پیپلز لبریشن فرنٹکے درمیان معاہدہ طے پراطمینان کا اظہار

وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فیڈرل ڈیموکریٹک ریپبلک آف ایتھوپیا اور ٹائیگری پیپلز لبریشن فرنٹ کے درمیان امن مذاکرات کے دوران ایتھوپیا کے شمال میں تنازعات کے خاتمے کے لیے معاہدہ طے  پانے  پر خوشی ہے اور  امید ہے کہ یہ معاہدہ کامیاب ہو جائے گا

1901489
ترکیہ کا ایتھوپیا حکومت اور باغی ٹائیگرے پیپلز لبریشن فرنٹکے درمیان معاہدہ طے پراطمینان کا اظہار

ترکیہ نے کہا کہ اسے ایتھوپیا کی حکومت اور باغی ٹائیگرے پیپلز لبریشن فرنٹ (ٹی پی ایل ایف) کے درمیان امن مذاکرات کے دوران ملک کے شمال میں تنازعات کے خاتمے کے لیے ایک معاہدہ طے  پانے پر خوشی ہے۔

وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فیڈرل ڈیموکریٹک ریپبلک آف ایتھوپیا اور ٹائیگری پیپلز لبریشن فرنٹ کے درمیان امن مذاکرات کے دوران ایتھوپیا کے شمال میں تنازعات کے خاتمے کے لیے معاہدہ طے  پانے  پر خوشی ہے اور  امید ہے کہ یہ معاہدہ کامیاب ہو جائے گا۔

بیان میں  مذاکرات کی قیادت کرنے والی افریقی یونین کو میزبان جمہوریہ جنوبی افریقہ اور تعاون کرنے والے تمام فریقین کی کوششوں پر مبارکباد  دیتے ہوئے  اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ ترکی امن و آشتی کے قیام کے لیے ایتھوپیا کو ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ .

بیان میں کہا گیا ہے کہ  جمہوریہ جنوبی افریقہ میں ایتھوپیا میں حکومت اور ٹی پی ایل ایف کے درمیان امن مذاکرات میں فریقین نے دشمنی ختم کرنے کا معاہدہ کیاہے جو خو ش آئند ہے۔



متعللقہ خبریں