شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی اس کی فضائِ حدود میں امریکی طیاروں کی خلاف ورزی کی خبروں کی تردید

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں یو نانی  پریس میں امریکی جنگی طیاروں کی شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی  خبروں کو   بے بنیاد  قرار دیا گیا ہے

1899797
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی اس کی فضائِ حدود میں امریکی طیاروں کی خلاف ورزی کی خبروں کی تردید

 

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ یونانی میڈیا  کی جانب سے   "امریکی جنگی طیاروں  کی  شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  کی فضائی حدود کی خلاف  کرنے کی خبروں کی تردید کی ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں یو نانی  پریس میں امریکی جنگی طیاروں کی شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی  خبروں کو   بے بنیاد  قرار دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یونانی قبرصی ذرائع ایک فوجی معاملے پر جھوٹی خبریں بنا کر ایک بے معنی کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہمارے ملک کی فضائی حدود کے ارد گرد ہر قسم کی سرگرمیاں ہمارے متعلقہ اداروں کی طرف سے کڑی نگرانی کی جاتی ہیں۔  بیان میں کہا گیا ہے کہ   امریکی  جنگی طیارے اپنی سرگرمیوں کے دوران شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی  فضائی حدود کی خلاف ورزی کیے بغیر واپس آئے ہیں ۔

بیان میں  کہا گیا ہے کہ یونانی قبرصی انتظامیہ میں مشق کے دوران پیش آنے والے حالات کا پہلے سے جائزہ لیا گیا  تھااور  تمام ضروری انتظامات اختیار کرلیے گئے تھے۔

 بیان  میں  کہا گیا ہے کہ  اس تناظر میں  شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  کے لوگوں کی سلامتی ہمیشہ ترک قبرصی امن افواج اور سیکورٹی فورسز کی کمان، خاص طور پر  مادر وطن ترکیہ  کی مکمل ضمانت کے تحت  ہے۔



متعللقہ خبریں