ترکیہ کا شمار اب ترقی یافتہ ممالک میں ہوتا ہے: ایردوان

صدر نے بتایا کہ سال 2001 تک ملک میں 26 ہوائی اڈے تھے جو کہ اب بڑھ کر 56 ہو چکے ہیں،ترکیہ اب ترقی یافتہ ممالک کے پروگرام کی صف میں شامل ہو چکا ہے

1894462
ترکیہ کا شمار اب ترقی یافتہ ممالک میں ہوتا ہے: ایردوان

 صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ  اب  ذہین طلبہ اپنی  پیشہ وارانہ زندگی کے  لیے بیرونی ممالک کو نہیں بلکہ وطن کو ترجیح دیتے ہیں۔

 صدر ایردوان نے ایوان صدر کے کنونشن سینٹر میں  ای -انسان  پروگرام  سے متعلقہ تقریب سے خطاب کیا ۔

 صدر ایردوان نے کہا کہ  آج ملک کے 81 اضلاع میں 85 ملین عوام کو تعلیم،صحت عامہ،مواصلات اور کھیلوں سمیت متعدد شعبوں کا مکمل امکان حاصل ہے ، ملک میں  بچوں کو  ابتدائی تعلیم پرائمری  سے لے کر یونیورسٹیوں تک مفت مل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اب  بیرونی ممالک سے تعلیم یافتہ ذہین طلبہ اپنی  پیشہ وارانہ زندگی کے  لیے بیرونی ممالک کو نہیں بلکہ وطن کو ترجیح دیتے ہیں،شعبہ صحت  میں  ہمارا نظام دنیا کے  بیشتر ممالک کے معیار سے اعلی ہے جبکہ ہمارے معالجین بھی دنیا میں اپنی مہارت کا لوہا منوا رہے ہیں۔

صدر نے بتایا کہ سال 2001 تک ملک میں 26 ہوائی اڈے تھے جو کہ اب بڑھ کر 56 ہو چکے ہیں،ترکیہ اب ترقی یافتہ ممالک کے پروگرام کی صف میں شامل ہو چکا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں