کان میں دھماکے پر اسپیکر اسمبلی کا اظہار افسوس

اسپیکرِ اسمبلی  مصطفی شنتوپ نے اس حادثے کے بعد گورنر بارتن   نور طاش ارسلان سے ٹیلی  فونک رابطہ قائم کرتے ہوئے  آگاہی حاصل کی

1893153
کان میں دھماکے پر اسپیکر اسمبلی کا اظہار افسوس
amasra maden ocagi patlama4.jpg
amasra maden ocagi patlama3.jpg

اسپیکرِ اسمبلی  مصطفی شنتوپ نے آماسرا  میں  کوئلے کی کان میں دھماکے  میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے محنت کشوں کے ایک تعزیتی  پیغام جاری کیا ہے۔

اسپیکرِ اسمبلی  مصطفی شنتوپ نے اس حادثے کے بعد گورنر بارتن   نور طاش ارسلان سے ٹیلی  فونک رابطہ قائم کرتے ہوئے  آگاہی حاصل کی ۔

شنتوپ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کان میں جان سے ہاتھ دھونے والے شہریوں کے لیے تعزیت کا پیغام دیا۔

انہوں نے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے لیے خدا کی رحمت، ان کے لواحقین کے لیے صبر اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش  دعا کی ہے۔"ہماری دعائیں ہمارے پھنسے ہوئے بھائیوں کی بحفاظت بازیابی اور جانی نقصان میں اضافہ نہ ہونے کے لیے ہیں۔ "

صدارتی محکمہ اطلاعات کے  صدر  فخرالدین آلتون نے  بھی  اپنی ٹویٹ میں   دھماکے  میں  موت کے منہ  میں جانے واوں کی مغفرت اور زخمیوں کی  جلد ا ز جلد شفایابی کی دعا کی ہے۔ان کا کہنا  ہے کہ  ہمارے تمام تر  متعلقہ ادارے اور  تنظیمیں   اس افسوسناک  واقع  کے  بعد  برسر پیکار ہیں۔

 



متعللقہ خبریں