ترکیہ اور لیبیا کے درمیان ہائیڈرو کاربن کے شعبے میں مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط

میولود چاوش اولونے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں لیبیا کے وزیر خارجہ اور بین الاقوامی تعاون نیکلا منگوش کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے قبل سمجھوتے پر دستخط کیے

1887927
ترکیہ اور لیبیا کے درمیان ہائیڈرو کاربن کے شعبے میں مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط

وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو  نے ترکیہ اور لیبیا کے درمیان ہائیڈرو کاربن کے شعبے میں مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے  جانے سے آگاہ کیا ہے۔

میولود چاوش اولو   نے ان خیالات کا اظہار  لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں لیبیا کے وزیر خارجہ اور بین الاقوامی تعاون نیکلا منگوش کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس  سے خطاب کرتے  ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ  ترکیہ  لیبیا کے عوام کو جلد از جلد دیرپا امن، سکون اور خوشحالی کے قیام کے لیے ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیبیا کے ساتھ ہمارے تعلقات ہماری مشترکہ تاریخ، ہمارے ہمسایہ اور برادرانہ تعلقات سے اپنی مضبوطی حاصل کرتے ہیں۔ آج کی ہماری ملاقاتوں میں، ہم نے باہمی طور پر اپنے تعلقات کو آگے بڑھانے کے عزم پر زور دیا۔ آج ہم نے ہائیڈرو کاربن اور پروٹوکول کے شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔

مفاہمت کی یادداشت کے  بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے  چاوش اولو نے کہا کہ ہم ترک اور لیبیا کی کمپنیوں کے ساتھ  تلاش اور ڈرلنگ، زمینی اور سمندری   تمام  مقامات پر تعاون  کرنے کے خواہاں ہیں۔

چاووش اولو نے  کہا کہ  ترکیہ بحیرہ روم کو امن کے سمندر میں تبدیل کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے جس سے تمام دریا کے ممالک مستفید ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے ترک  صدر رجب طیب ایردوان   نے یورپی یونین کو ایک مشترکہ 'مشرقی بحیرہ روم کانفرنس' کی تجویز بھی پیش کی ہے۔ اب ہمیں اس معاملے پر یورپی یونین سے مثبت ردعمل کی توقع ہے۔



متعللقہ خبریں