ترکیہ سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری، 12 ویں گڈنیس ٹرین پاکستان روانہ

گورنر کے دفتر کے بیان کے مطابق، 28 ویگنوں پر مشتمل "گڈنیس ٹرین" پر تیار کردہ 697 ہزار کلوگرام انسانی امدادی مواد کی لوڈنگ کا عمل Köseköy لاجسٹک ڈائریکٹوریٹ میں مکمل کیا گیا

1884086
ترکیہ سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری، 12 ویں گڈنیس ٹرین پاکستان روانہ

ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی منیجمنٹ پریذیڈنسی (AFAD) کے تعاون سے غیر سرکاری تنظیموں کے تعاون سے تیار کیے گئے انسانی امدادی سامان کو پاکستانکے   سیلاب کی تباہی والے علاقے کے متاثرین  کی امداد کے لیے   "گڈنیس ٹرین قوجہ ایلی سے روانہ ہوگئی ہے۔

گورنر کے دفتر کے بیان کے مطابق، 28 ویگنوں پر مشتمل "گڈنیس ٹرین" پر تیار کردہ 697 ہزار کلوگرام انسانی امدادی مواد کی لوڈنگ کا عمل Köseköy لاجسٹک ڈائریکٹوریٹ میں مکمل کیا گیا۔

ڈپٹی گورنر عبدالرؤف اولوسوئے نے  کہا ہے کہ  ترکی کی جانب سے ایک دوست اور برادر ملک پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے شروع ہونے والی "گڈنیس ٹرین" کا سفر کو قوجہ ایلی  سے  جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ  مارمارا ریجن میں صوبوں کا مشترکہ نقطہ  قوجہ ایلی  ہے، اولو سوئے  نے کہا، کل 55 ہزار بکسوں  کا ہدف پورو کیا گیا اور  ہم نے آج تک اپنے پارسل نمبر کو 62 ہزار تک مکمل کر لیا ہے۔ امید ہے کہ اس ہدف پر نظر ثانی کی جائے گی۔ اگلے ہفتے کے لیے تیار کردہ پروگرام کے ساتھ 72 ہزار مقرر کیا گیا ہے۔

12ویں  "گڈنیس ٹرین" کو دعاؤں کے ساتھ روانہ کیا گیا۔



متعللقہ خبریں